101

اعلیٰ تعلیم کے کمشنر سیکریٹری کا دورہ اننت ناگ / کالج کنٹریکچول لیکچراروںنے میمورنڈم پیش کر کے نوکریوں کو مستقل بنانے کاکیا مطالبہ

پلوامہ/ تنہا ایاز/
پچھلے 5سے لیکر20برسوں سے ہم کالجوں میں بچوں کو تعلیم کے نور سے منور کر رہے ہیں ہم نے محنت کر کے ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ پچھلی سرکاروں نے ہماری طرف کوئی توجہ نہیں دی ہے۔ ہما چل پردیش کی طرح یہاں کی موجودہ سرکار بھی آرڈر پاس کر کے ہماری نوکری کو مستقل بنائے۔ ان خیالات کا اظہار جموںو کشمیر کالج کنٹریکچول لیکچرار ایسو سی ایشن نے اعلیٰ تعلیم کے کمشنر سیکریٹری کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق جموںو کشمیر کالج کنٹریکچول لکچرار ایسو سی ایشن کا ایک اعلیٰ وفد اعلیٰ تعلیم کے کمشنر سیکریٹری طلعت پرویز سے ملاقی ہوا۔ وفود نے اپنے مطالبات موصوف کے نوٹس میں لائے۔ اس موقعے پر کالج لیکچراروں نے ایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔ جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کالج کنٹریکچول لیکچراروں کی نوکریوں کو مستقل کیاجائے۔ ادھر کالج کنٹریکچول لیکچرار ایسو سی ایش کور گروپ کے ایک ممبر ڈاکٹر محمد یوسف نیگرو نے کہا کہ ایک وفد کمشنر سیکریٹری سے ملاقی ہوا اور وفد نے اپنے مطالبات انکی نوٹس میں لائے ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی برسوںسے کالجوں میں طالب علموں کو تعلیم کے نور سے منور کر رہے ہیں۔ خون پسینہ ایک کر کے ہم نے ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں۔بیشتر لیکچرار اورایج بھی ہو گئے ہیں ہماری نوکری کو مستقل بنانے کیلئے پچھلی سرکاروں نے کچھ نہیں کیا ۔ لہذا ہمارا کمشنر سیکریٹری سے یہی مطالبہ ہے کہ ہماری سروس کو مستقل کیاجائے تاکہ ہمارا یہ دیرنہ مطالبہ حل ہو جائے۔ ادھر اننت ناگ میں ایسو سی ایشن کا وفد کالج کنٹریکچول ایسو سی ایشن کشمیرونگ کے صدر ڈاکٹر فیاض احمد کی صدار ت میں وفدد کمشنر سیکریٹری طلعت پرویز سے ملاقی ہوا جس دوران لیکچراروں نے ملاقات کر کے ایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں