سعید اجمل پاکستانی ٹیم کے بولنگ کوچ بننے کے خواہش مند 74

سعید اجمل پاکستانی ٹیم کے بولنگ کوچ بننے کے خواہش مند

لاہور21 جنوری 2023: سابق ٹیسٹ کرکٹرسعید اجمل بھی پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے خواہمشندوں میں شامل ہوگئے۔
اسلام آباد یونائٹیڈ کے ساتھ کام کرکے بہت تجربہ حاصل کرچکا ہوں۔ اگر پاکستانی ٹیم کے ساتھ بطور کوچ کام کرنے کا موقع ملا تو ضرور اس میں بہتری لانے کی کوشش کروں گا۔غیر ملکی کوچز کو جتنے پیسے دیئے جاتےہیں، اس سے کم معاوضہ بھی پاکستانی کوچز کو ملے تو وہ بھی ٹیم کو بلندیوں پر پہچاسکتےہیں۔
شہرہ آفاق اسپنر نے ملک میں کوالٹی اسپنرز نہ ہونے کو لمحہ فکریہ قرار دیتےہوئے کہا کہ ماضی میں اسپن بولنگ کے شعبے نے پاکستانی ٹیم کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا، اب ایسا کچھ دکھائی نہیں دے رہا۔ ان کاکہناتھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس دیکھ کربہت مایوسی ہوئی۔جب تک اچھے اسپنرز نہیں ہوں گے، اس وقت توقعات کے مطابق رزلٹ نہیں ملیں گے۔ جو ہمارے پاس اسپنرز ہیں، ان پر ابھی بہت کام کرنےکی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان اسپنر ابرار احمد کو بھی بولنگ کرتےہوئے دیکھا ہے۔پی ایس ایل میچز کے دوران ان کے ساتھ خود کام کروں گا تاکہ ان کی بولنگ میں مزید کاٹ لائی جاسکے۔
سعید اجمل نے کہا کہ پاکستانی پچز پر تنقید درست نہیں،ایک اچھا اسپنرز وہ ہی ہوتاہے جو ہر طرح کی پچز پر ٹرن کراسکے۔ ٹیسٹ میچز میں فاسٹ بولرز کی کارکردگی بھی تسلی بخش دکھائی نہیں دی۔ٹیسٹ کرکٹ میں بہتری کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کپتان کی تبدیلی مسائل کا حل نہیں، بابر اعظم کو سمجھانے کی ضرورت ہے۔

 

 

بشکریہ ایکسپریس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں