ملک کے ساتھ ساتھ پونچھ میں بھی یومِ جمہوریہ سے قبل سکیورٹی انتظامات مزید سخت و چوکس 116

ملک کے ساتھ ساتھ پونچھ میں بھی یومِ جمہوریہ سے قبل سکیورٹی انتظامات مزید سخت و چوکس

ڈی وائی ایس پی آپریشن اعجاز چوہدری کی زیرِ سرپرستی سکیورٹی ٹیم کا علاقوں کا شب و روز محاسبہ جاری

ماجد چوہدری

پونچھ// مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی میں ہر سال کی طرح امسال بھی اسپورٹس اسٹیڈیم پونچھ میں یومِ جمہوریہ کا جشن منایا جائے گا جس کو لیکر سیکیورٹی انتظامات کو بھی مزید سخت و چوکس کردیا گیا ہے۔امسال یکم جنوری کو راجوری کے ڈھانگری علاقے میں ہوئے واقعہ کے بعد پیر پنجال خطہ بالخصوص پونچھ ضلع میں سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر و مستحکم بنانے کو لیکر ضلع پولیس کے جانباز آفیسر و حالیہ دنوں میں پونچھ میں بطور ڈی وائی ایس پی آپریشن تعینات محمد اعجاز چوہدری نے شب و روز ناکے لگا کر سکیورٹی کو مزید سخت کر و علاقوں میں گشت بڑھا کر سخت ترین حفاظتی بندوبست کیے ہیں ۔ڈی وائی ایس پی آپریشن اعجاز چوہدری نے جمعہ کو اسپورٹس اسٹیڈیم پونچھ کے قریبی علاقے و عمارتوں کا محاسبہ کرنے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ امسال راجوری ڈھانگری علاقے میں ہوئے سانحہ کے بعد ہم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے ہر چوراہے پر سکیورٹی کے جوانوں کو تعینات کیا ہے اور میں خود اپنی ٹیم کے ہمراہ علاقوں و رہائشی عمارتوں میں رہائش پذیر کرائے دار و دیگر معاملات کا محاسبہ کررہا ہوں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو ہونے سے قبل روکا جا سکے۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہیکہ وہ بھی ضلع پولیس پونچھ کا تعاون کریں اور اگر کوئی شخص جس کی نقل و حرکت سے آپ کو شبہ ہو جلد ضلع پولیس پونچھ کی جانب سے دیئے گئے نمبرات پر رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں