ریل گاڑی پٹری سے اتر گئی ، مسافر بال بال بچ گئے 69

ریل گاڑی پٹری سے اتر گئی ، مسافر بال بال بچ گئے

بھاری برفباری کے باعث بانہال بارہمولہ ریل سروس احتیاطی طور پر تاحکم ثانی معطل / ریلوئے حکام

سرینگر /13جنوری / وسطی ضلع بڈگام کے مزہامہ علاقے میں اپنی نوعیت کے پہلے واقعہ میں ریل گاڑی پٹری سے اچانک اتر گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مسافر صیح سلامت ہے ۔ ادھر محکمہ ریلوئے نے حادثے اور قاضی گنڈ میں بھاری برفباری کے بعد بانہال سے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل سروس تاحکم ثانی معطل کر دی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وسطی ضلع بڈگام کے مزہامہ علاقے میں اعلیٰ الصبح اس وقت سینکڑوں مسافر بال بال بچ گئے جب ریل گاڑی پٹری سے نیچے اتر گئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ ریل گاڑی بڈگام اسٹیشن سے نکالنے کے بعد جونہی مزہامہ کے نزدیک پہنچ گئی تو ریل گاڑی پٹری سے اتر گئی ۔ریلوئے حکام نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کشمیر میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ رونما ہوا تاہم اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسافر محفوظ ہیں جبکہ ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں جنہوں نے حالات کا جائزہ لیا اور بعد میں گاڑی کو دوبارہ پٹری پر لایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکی خرابی کی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا تاہم اس میںکوئی نقصان نہیں ہو گیا ہے ۔ ریلوئے حکام نے مزید کہا کہ مسافروں کی جان و مال کی حفاظت اور قاضی گنڈ میںہوئی بھاری برفباری کے باعث بانہال سے بارہمولہ ریل سروس تاحکم ثانی معطل کر دی گئی ہے اور مسافروں سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ ریل سفر کرنے سے قبل ریلوئے حکام سے ریل گاڑی کے بارے میں معلومات حاصل کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں