106

قاتل کورونا وائرس کے حملے جاری،شوپیان کا65سالہ شہری جاں بحق

سرینگر، ؍29،جون؍جموں وکشمیر میں قاتل کورونا وائرس کے حملے بدستور جاری ہے ،جس دوران وادی کشمیر میں ایک اور موت رپورٹ ہوئی ۔مرنے والے شہری کا تعلق جنوبی ضلع شوپیان سے ہے ۔اس طرح جموں وکشمیر میں کورونا وائرس سے متعلق ہلاکتوں کی تعداد برح کر95ہوئیں جن میںسے 84ہلاکتوں کا تعلق کشمیر سے ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق چین کے شہر ووہان سے گزشتہ برس دسمبر کے وسط سے پُراسرار طور نمودار ہوئے کورونا وائرس (کووڈ۔19) ،جسے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے عالمگیر وبا قرار دیا ،نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ۔دنیا میں بھر میں اس وبا سے متاثرین کی تعدادایک کروڑ متجاوز کرگئی جبکہ پانچ لاکھ افراد ہلاک ہوئے ۔ہندوستان متاثرہ ممالک کے4اولین ممالک میں آتا ہے ۔اس بیچ جموں وکشمیر خاص طور پر کشمیر میں بھی اس وبا سے ہلاکتیں سامنے آرہی ہے اور سوموار کو ایک اور شہری کی موت رپورٹ ہوئی ۔اس ضمن میں ملنے والی تفصیلات کے مطابق جنوبی ضلع شوپیان کا 65سالہ شہری، جو کورونا میں مبتلاء تھا، انتقال کرگیاہے۔صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ سرینگرکے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے بتایا کہ شوپیاں کے سوگن علاقے سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ مریض کو یہاں28 جون کو لایا گیا تھا اور اسی روز کورونا ٹیسٹ کے لئے اس کے نمونے لئے گئے تھے۔مرنے کے ایک روز بعد سوموار کو مذکورہ مہلوک شہری کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ۔۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ شہری’ ہائی بلڈ پریشر‘ کا مریض تھا اور وہ دوران شب انتقال کرگیا۔ اس موت کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا میں مبتلا ہوکر انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 95 ہوگئی ہے جن میں سے84 کا تعلق کشمیر سے ہے جبکہ11 صوبہ جموں سے تعلق رکھتے ہیں۔وادی کشمیر میں ضلع سرینگر میں اب تک کورونا سے متعلق سب سے زیادہ 22 اموات ہوئیں اور دوسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ ہے ،جہاں اب تک 15 افراد کی موت ہوئی ہے۔ ضلع کولگام میں 13، شوپیاں میں 11، بڈگام میں7، اننت ناگ میں6 کپوارہ میں 5، پلوامہ میں 4 اور بانڈی پورہ میں ایک مریض کورونا میں مبتلاء ہوکر جاں بحق ہو گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں