116

مزاحمتی لیڈر سید علی گیلانی کا حیران کن فیصلہ/حریت کانفرنس (گ ) سے مکمل علیحدگی کا اعلان

سرینگر، ؍29،جون؍91سالہ مزاحمتی لیڈر سید علی گیلانی نے سوموار کو حریت کانفرنس (گ ) سے مکمل علیحدگی کا اعلان کیا ۔انہوں نے اپنے’ آڈیو‘ بیان میں کہا کہ انہوں نے حریت کی تمام اکائیوں کو اپنے فیصلے سے ایک تفصیلی خط کے ذریعے مطلع کیاگیا ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق مزاحمتی لیڈر سید علی گیلانی نے سوموار کے روز کل جماعتی حریت کانفرنس کے اپنے دھڑے سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اس کے چیئر مین کے عہدے سے بھی استعفیٰ دیدیا۔اس سلسلے میں شعبہ نشر و شاعت کی طرف سے سید علی گیلانی کے ذاتی’ لیٹر ہیڈ ‘پر ایک’ پریس ریلیز ‘جاری کیا گیا ہے۔ مختصر بیان میں بزرگ لیڈر نے کہا’کل جماعتی حریت کانفرنس کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے میں اس فورم سے مکمل علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کرتا ہوں‘۔تاہم سید علی گیلانی اپنے بیان میں حریت کانفرنس سے علیحدگی کی وجوہات کی تفصیل ظاہر نہیں کی۔سید علی گیلانی نے ’’47سیکنڈ ‘‘کا ایک مختصر آڈیو بیان بھی جاری کیا جس میںانہوں نے کہا’اَسلام علیکم!،کل جماعتی حریت کانفرنس کی موجودہ صورتحال کومد نظر رکھتے ،ہوئے میں اس فورم سے مکمل علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کرتا ہوں،اس ضمن میں فورم کی تمام اکائیوں کو ایک تفصیلی خط کے ذریعے مطلع کیا گیا ہے،اللہ تعلیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو‘ ۔سید علی گیلانی ۔‘ واضح رہے کہ91 سال کے ع مزاحمتی لیڈر سید علی شاہ گیلانی کی صحت گزشتہ کچھ مہینوں سے ٹھیک نہیں چل رہی تھی۔ اس سال فروری میں انہیں اسپتال میں بھی داخل کرایا گیا تھا۔ کئی بار ان کی طبیعت کو لے کر افواہیں بھی پھیلائی گئی تھیں۔سید علی گیلانی اپنے دھڑے کی حریت کانفرنس کے چیئر مین تھے۔وہ سال2010سے اپنے ہی گھر کے اندر نظر بندی کے ایام گذار رہے ہیں۔سید علی گیلانی کی جانب سے حریت کا نفرنس کو الوداع کہنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکریٹری رام مادھو نے بھی ایک ٹویٹ کیا۔ انہوں نے سید علی گیلانی کے پریس بیان کو ٹویٹ کر کے لکھا ،گیلانی نے حریت کانفرنس سے استعفیٰ دے دیا۔سال1993میں مزاحمتی جماعتوں کی جانب سے ایک سیاسی پلیٹ فارم کے بطور حریت کا نفرنس کا قیام عمل میں لایا گیا ۔میر واعظ عمر فاروق حریت کا نفرنس کے پہلے چیئرمین منتخب کئے گئے تھے ،بعد ازاں یہ حریت کانفرنس (گ) اور (ع) میں منقسم ہوئی تھی جبکہ سال2016میں متحدہ مزاحمتی قیادت بھی تشکیل دی گئی ،جو حریت (گ) ،حریت (ع) اور لبریشن فرنٹ پر مشتمل مشترکہ سیاسی پلیٹ فارم تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں