108

گلشن کلچرل فورم کشمیر کی جانب سے آن لائن محفل مشاعرےکا انعقاد

پلوامہ/ تنہا ایاز/

کورنا وائرس کی وجہ سے جہاں زند گی کا ہر شعبہ متاثر ہوا ہے لوگ گھروں میں ہی بیٹھ کر سو شل میڈیا کے ذریعے آن لائن تقریبات منعقد کر تے ہیں۔ وادی کے ادبی تنظیمیں بھی اپنی سرگرمیاں جا ری رکھتے ہوئے سو شل میڈیا کے ذریعے ادبی تقریبات منعقد کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے وادی کے اطراف و اکناف میں ادبی تنظیمیں سو شل میڈیا کے ذریعے ہی اب ادبی تقریبات منعقد کر رہے ہیں۔معروف ادبی تنظیم گلشن کلچر ل فورم کشمیر کی جانب سے آن لائن محفل مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی شعراء جن میں سید بشیر کوثر، لطیف نیازی، گلشن بدرنی، خورشید خاموش، نثار گلزار، ہلال کشمیری، علی محمد گوہر، مقبول شیدا، ممتاز، غلام احمد مضطر، عبدالاحد دلبر، ڈاکٹر جا وید انور، عبدالاحد شہباز ، ارشاد ماگامی،عبدالمجید اورنذیر شاہد قابل ذکر ہے۔ نمائندے کے مطابق گلشن بدرنی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ پروفیسر گلشن مجید مہمان خصوصی رہے، سید بشیرکوثر کی صدارت میں اس آن لائن محفل مشاعرے میں شعراء نے اپنا تازہ کلام پیش کر کے سامعین کو خوش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں