118

مراز ادبی سنگم کی ادبی سرگرمیاں جاری /واٹس ایپ پر مشاعرہ کا اہتمام

پلوامہ / تنہا ایاز / ادبی سرگرماں جاری رکھتے ہوئے وادی کی معروف ادبی تنظم مراز ادبی سنگم نے واٹس پر کثیر لسانی مشاعرہ کا اہتمام کیا۔ مشاعرے میں کشمیری زبان کے علاوہ انگریزی، اردو، پہاڑی اور گوجری زبان کے شعرانے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق وادی کی معروف ادبی تنظیممراز ادبی سنگم نے واٹس اپ پر کثیر لسانی مشاعرے کا اہتمام کیا۔ مشاعرے میں مراز ادبی سنگم نے جموں کشمیر میں بولی جانے والی کئی زبانوں کے شعرا ء کو ایک ہی صف میں جمع کرتے ہوئے ایک عظیم مشاعرہ کا انعقاد کیا۔ مشاعرے میں کشمیری زبان کے علاوہ انگریزی، اردو، پہاڑی اور گوجری زبان کے شعراء نے شرکت کی۔ مشاعرے کی صدارت کشمیری زبان کے ممتاز شاعر پریم ناتھ شاد نے کی۔ جبکہ نوجوان اور معتبر شاعر گلاب صیفی بحیثیت مہمان خصوصی شامل تھے۔ مشاعرے میں مشتاق، مضروب، الطاف نظامی، نثار اعظم، غلام رسول مشکور، شبنم گلزار، مظفر مسرور، الفت انجان، شبینہ آرا، شائستہ شفق، ساغر سرفراز، عمر فیاض، شازیہ چودھری اور توصیف نے شرکت کی۔ پریم ناتھ شاد نے اپنے صدارتی کلمات میں مراز ادبی سنگم کی کاوشوں کی سراہنا کی۔ ادھر مراز ادبی سنگم کی جانب سے 29 جون کو ایک ادبی سمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں پروفیسر بشر بشیر کی تخلیق کردہ ادبی صنف افشائیہ کو متعارف کرنے پر بحث و مباحثہ کا انعقاد ہوگا۔ ماہرین کی طرف سے اس ادبی صنف کومتعارف کرنے پر ان کی تجاویز پیش کی جائیں گی اور اس صنف کے امکانات اور لوازمات پر سیر حاصل بحث سے مستفید ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں