کھریو پریمیئر لیگ کا دوسرا سیمی فائنل میچ آج  178

کھریو پریمیئر لیگ کا دوسرا سیمی فائنل میچ آج 

پلوامہ جم خانہ کا مقابلہ علی جانا کرکٹ کلب سے ہوگا،کانٹے کی ٹکر متوقع

پلوامہ/ تنہا ایاز/
  کھریو میں جاری کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ 13 اکتوبر 2022، کو آزاد اسٹیڈیم کھریو میں کھیلا جائے گا۔جس میں پلوامہ جم خانہ کا مقابلہ علی جانا کرکٹ کلب سے ہوگا دنوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کی ٹکر متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق 13 اکتوبر  کو کھریو پریمیئر لیگ کا دوسرا سیمی فائنل پلوامہ جم خانہ اور علی جانا کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا جائیگا۔میچ دن کے 11 بجے شروع ہوگا۔دونوں ٹیموں نے اس ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔دونوں ٹیموں میں اچھے کھلاڑی موجود ہے۔سیمی فائنل میچ میں کانٹے کی ٹکر متوقع ہے۔ادھر پلوامہ جم خانہ ٹیم کے چیئرمین ڈاکٹر روف الرفیق  نے کرکٹ شائقین سے کہا ہے کہ وہ سیمی فائنل میچ دیکھنے کے لیے ضرور آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں