83

سری لنکا نے آسٹریلیا کو 26 رنز سے شکست دے دی

آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو 26 رنز سے شکست دے دی۔ دونوں ٹیمیں پانچ میچوں کی سیریز میں 1۔1 کی برابری پر ہے۔ کرونارتنا کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔
سری لنکا نے جمعرات کو دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو 26 رنوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47.4 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 220 رن بنائے تاہم بارش کے باعث کھیل دو گھنٹے کے لیے ملتوی کر دیا گیا اور میچ کے اووروں کو کم کر کے 43 کر دیا گیا۔ آسٹریلیا کو 216 رنوں کا ہدف ملا لیکن اس کی ٹیم 37.1 اوور میں 189 رن پر ڈھیر ہو گئی اور سری لنکا نے یہ میچ 26 رنوں سے جیت لیا۔
چمیکا کرونارتنا نے 47 رنوں کے عوض تین وکٹ حاصل کئے جبکہ دشمنت چمیرا، دھننجے ڈی سلوا اور دونتھ ویلالگے نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔کرونارتنا کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔ آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل نے 30 رن بنائے۔ آسٹریلیا ایک بار پانچ وکٹ پر 170 پر مضبوط پوزیشن میں تھا لیکن اسی سکور پر میکسویل کے آؤٹ ہونے کے بعد کنگارووں کی اننگز کو سمٹنے میں زیادہ دیر نہیں لگی۔
اس سے قبل بارش کے امکان کے باوجود آسٹریلیا نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور آسٹریلیاوی بالر، کپتان ایرون فنچ کی توقعات پر پورا اترے۔ آسٹریلیا کے گیندبازوں نے کفایتی بالنگ کرتے ہوئے وقفے وقفے سے سری لنکا کے وکٹ حاصل کئے۔ سری لنکا کا کوئی بھی کھلاڑی 40 رن تک نہیں پہنچ سکا۔ وکٹ کیپر کوشل مینڈس نے سب سے زیادہ 36 رن بنائے۔ مینڈس نے اپنی اننگز میں 41 گیندیں کھیلیں اور دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں