شوپیان میں مسلح تصادم کے دوران دو ملی ٹینٹ جاں بحق 72

لاسی پورہ پلوامہ میں آئی ای ڈی مواد بر آمد

بم ڈسپوزل اسکارڈ نے ناکارہ بنایا دیا / پولیس

سرینگر 16/این این این / ضلع پلوامہ کے لاسی پورہ لیتر علاقے کے باغ سے جمعرات کو سیکورٹی فورسز نے ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) مواد برآمد کیا۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج و دیگر فورسز نے تلاشی کارورائیوں کے دوران پلوامہ کے ارمولہ لاسی پورہ علاقے میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد برآمد کیا۔ مواد بر آمد ہونے کے ساتھ علاقے کو سیل کر دیا گیا جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکارڈ کو طلب کر لیا گیا جنہوں نے اس کا ناکارہ بنایا ۔ پولیس نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بارودی مواد سڑک کے کنارے چھپاگیا تھا جس کے بعد ایک خصوصی تلاشی کارروائی کے دوران اس کو ناکارہ بنایا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں