دہلی ہائی کورٹ نے ٹیرر فنڈنگ کیس میں 82

این آئی اے کی وادی میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری

بارہمولہ میں دوسرے روز بھی کئی مقامات پر تلاشیاں لی گی

سرینگر 16/این این این / نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی ( این آئی اے ) نے اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے وادی کے کئی علاقوں میں دوسرے روز بھی چھاپے ڈالیں ۔ جمعرات کو شمالی ضلع بارہمولہ میںکئی مقامات پر پھر این آئی اے کی طرف سے چھاپہ مار کارروائی کی گئی ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق بارہمولہ میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے ڈالیں ۔ ذرائع کے مطابق سنگری ٹاپ اور خان پورہ بارہمولہ میں اس کارروائی کو انجام دی گئی جس دوران وہاں تلاشیاں بھی لی گئی اور پوچھ تاچھ بھی کئی افراد سے کی گئی ۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل بدھ کے روز ضلع بارہمولہ میں قومی تحقیقاتی ایجنسی نے دو الگ الگ جگہوں پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران موبائل فون اور دیگر اہم دستاویزات ضبط کیے تھے۔ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے حیدر کالونی علاقے میں این آئی اے کی طرف سے چھاپہ مار کارروائی میر صاحب اور حیدر کالونی بارہمولہ میں انجام دی گئی تھی۔ خواجہ باغ حیدر محلہ کے معراج الدین اور اولڈ ٹاؤن میں ظہور احمد کے گھر پر چھاپہ مارا گیا جس میں بتایا جاتا ہے دونوں جگہوں سے موبائل فون اور دیگر کاغذات ضبط کیے گئے تھے۔اس سے قبل بھی گزشتہ 14 مئی کو قومی تحقیقاتی ایجنسی کی طرف سے ضلع شوپیان کے امام صاحب علاقے میں چھاپہ مار کارروائیاں انجام دی گئی تھیں۔ اس دوران ایک فرد کو این آئی اے نے گرفتار بھی کیا تھا۔ یہ چھاپہ موبائل فون اور سم کارڈز کی فروخت کا کاروبار کرنے والے افراد کی رہائش گاہوں اور دکانوں پر کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں