پولیس سربراہ نے دورہ بارہمولہ کے دوران سیکورٹی صورتحال کا لےا جائزہ 78

پولیس سربراہ نے دورہ بارہمولہ کے دوران سیکورٹی صورتحال کا لےا جائزہ

جموں و کشمیر پولےس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے آج شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کا دورہ کیا جہاںپر انہوں نے افسران اور جوانوں کے ساتھ تبادلہ خےال کےااس دوران انہوں نے ڈی پی او آفس بارہمولہ مےں افسران کے اےک اجلاس کے دوران ضلع بارہمولہ میںسیکورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔
اجلاس میں ڈی آئی جی شمالی کشمیر شری ادے بھاسکر بلہ، ایس ایس پی بارہمولہ، رئیس محمد بٹ، ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر بارہمولہ شری سجاد بخاری، ایس ڈی پی او پٹن شری محمد نواز اور دیگر متعلقہ افسرا ن نے شرکت کی۔ڈی جی پی کو ان کی آمد پر پولےس کے اےک چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آ ر پیش کیا گیا جس کے بعد ا نہوں نے ان پولیس افسرا ن واہلکاروں سے تبادلہ خےال کےا جواس آپریش کا حصہ تھے جس مےں بارہمولہ گرنےڈ حملے میں ملوث پا نچ ملی ٹنٹوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔انہوں نے ملی ٹنٹ گروہ کا قلےل وقت مےں پر دہ فاش کرنے پر متعلقہ پولےس ٹےم کی سراہنا کی۔
کیس کی جلد اور تےز تر بنےادوں پر تحقےقات مکمل کرنے اور ملزما ن کے خلاف الزامات طے کر نے کی ہدایت دےتے ہوئے ڈی جی پی نے کیس کو پاےہ تکمےل تک پہنچانے کے لیے باریک بےنی سے تحقیقات کر نے کی بھی ہدایت دی۔ ا نہوں نے تمام مجرموں کی مثالی سزا ےقےنی بنانے کے لیے جدید اور سائنسی آلات استعمال کر نے پر ذور دےتے ہو ئے کہا کہ کےس کی پےشرفت کے بارے مےںرپورٹ ہفتہ وار بنےادوں پرپولےس ہےڈ کوارٹر کے ساتھ شیئر کر نے کی ہدایت بھی دی۔ ا نہوں نے افسران کو ہداےت دی کہ ملی ٹنٹوں اور ان کے آلہ کاروں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے اور تمام مشکوک افراد پر کڑی نگاہ رکھی جائے تاکہ ان کے ناپاک اور مذموم عزائم کو ناکام بناےا جسکے۔ ا نہوں نے دہشت گردمخالف کارروائیوں کو مزید تیز کر ے پر بھی زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں