یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ کی جانب سے لڑکیوں کے لئے دوڑ ریس کا انعقاد 81

یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ کی جانب سے لڑکیوں کے لئے دوڑ کا انعقاد

آٹھ زونوں سے لڑکیوں کی بڑی تعداد نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا

سرینگر/20مئی/این این این/ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ کی جانب سے لڑکیوں کے لئے انٹر زونل ڈسڑکٹ لیول دوڑ  کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ضلع کے آٹھ زونوں سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ندا نیوز نیٹ ورک کے نمایندے تنہا ایازکے مطابق پلوامہ میں یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس نے لڑکیوں کیلئے روڈ ریس کا انعقاد کیا۔جس میں 14,17 اور 19 سال عمر کی لڑکیوں نے حصہ لیا۔ضلع سپورٹس آفیسر پلوامہ نورالحق نے گونگو کے مقام سے دوڑ میں شامل لڑکیوں کو پولیس اور سول انتظامیہ کے افسران کی موجودگی میں ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔دوڑ ریس روانگی سے پہلے یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس آفیسر پلوامہ نورالحق نے ورزش اور دوڑ کی اہمیت کے فائدے بتائیں۔نمائندے کے مطابق روڈ ریس میں لڑکیوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔دوڈ کے اختتام پر سبقت پانے والے پہلے دوسری اور تیسرے پوزیشن حاصل کرنے والی لڑکیوں کو انعام سے نوازا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں