ملک میں1 لاکھ 61ہزار 386نئے کیس رپورٹ 125

24 گھنٹوں میں کورونا کے تقریبا 16 ہزار نئے کیسز سامنے آئے/465 اموات کے ساتھ مجموعی تعداد 14،476 ہوگئی

سرینگر/ 24 جون / بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 15،968 نئے کیسز کی اطلاعات ہیں اور ان مریضوں کے اضافہ کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 4.56 لاکھ جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 14،476 ہوچکی ہے۔کشمیر نیوز ٹرسٹ کے مطابق صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4،56،183 ہوگئی ہے جس میں کورونا وائرس کے 15،968 نئے کیسز بھی شامل ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اس وبا سے 465 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 14،476 ہوگئی ہے۔ دوسری طرف ، اس بیماری سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اسی عرصہ میں10،495 مریض صحتمند ہوئے ہیں۔ شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد اب 2،58،685 ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے 1،83،022 فعال کیسز ہیں۔کورونا وائرس سے ریاست مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ،جہاں کووڈ۔19 کے 3214 کیسز رپورٹ ہوئے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 248 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1،39،010 اور مرنے والوں کی تعداد 6531 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران ریاست میں 1925 افراد شفایاب ہوئے ہیں ، جس کے بعد صحت مند افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 69،631 ہوچکی ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی میں بھی کورونا وائرس نے زبردست تباہی مچائی ہے اور یہاں متاثرین کے لگاتار بڑھتے ہوئے اعداد و شمار کے ساتھ ملک میں مسلسل دوسرے نمبر پربرقرار ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قومی راجدھانی میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر66،602 ہوگئی ہے جس میں ریکارڈ 3947 نئے کیسز بھی شامل ہیں۔ اسی عرصہ میں 68 مریضوں کی ہلاکت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 2301 ہوگئی ہے۔ ہلاک شدگان کی تعداد کے لحاظ سے دہلی،مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ دارالحکومت میں39،313 شفایاب ہوئے جن کو مختلف اسپتالوں سے فارغ کیا چکا ہے۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں تمل ناڈو تیسرے نمبر پر ہے ، جہاں اب متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 64،603 تک جا پہنچی ہے اور اب تک اس وائرس کی زد میں آنے سے 833 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں 35،339 افراد کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ ملک کی مغربی ریاست گجرات کووڈ 19 سے متاثر ہونے کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے ، لیکن اموات کی تعداد کے لحاظ سے یہ مہاراشٹر اور دہلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔ گجرات میں اب تک 28،371 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 1710 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں 20،513 افراد بھی اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اب تک کوروناوائرس کے 18،893کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور وائرس کی وجہ سے 588 افراد ہلاک جبکہ 12،116 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔راجستھان میں بھی کورونا پھیلنے کا عمل شباب پر ہے اور اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 15،627 تک جا پہنچی ہے جبکہ اب تک 365 افراد ہلاک اور12،213 افراد مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔ مغربی بنگال میں14،728 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور580 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اوراب تک 9218 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں12،261 افراد کوروناوائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 525 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 9335 افراد صحتمند ہوئے ہیں۔جنوبی ہندوستان کی دوریاستوں کرناٹک میں 9،721 افراد اور آندھرا پردیش میں 10،002 افراد متاثر ہوئے ہیں اور ان ریاستوں میں اموات کی تعداد بالترتیب 150 اور 119 ہے۔ مرکز کے زیر کنٹرول جموں و کشمیر میں متاثرہ افراد کی تعداد 6236 ہوچکی ہے اور اب تک اس وائرس سے 87 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس سے ہریانہ میں 178 ، پنجاب میں 105 ، بہار میں 56 ، اتراکھنڈ میں 30 ، کیرالہ میں 22 ، اڈیشہ میں 17 ، چھتیس گڑھ میں ،12 جھارکھنڈ میں 11 ، آسام اور پڈوچیری میں نو نو، ہماچل پردیش میں آٹھ ، چنڈی گڑھ میں چھ اور تریپورہ ، لداخ و میگھالیہ میں ایک ایک شخص کی موت ہوچکی ہے۔(کے این ٹی)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں