177

سوپور پولیس ، فوج اورفورسزکی مشترکہ چھاپہ مارکارروائی/ لشکر جنگجوئوں کے 4سرگرم معاونین گرفتار

سوپور:۲۴،جون:سوپور پولیس نے فوج اورفورسز کے اشتراک سے الگ الگ کارروائیوں کے دوران لشکر جنگجوئوں کے 4سرگرم معاونین کی گرفتاری عمل میں لائی ۔گرفتار شدگان کوپتوکھاہ پولیس چوکی پرہوئے گرینیڈ حملے میں ملوث بتایاگیا ہے ۔پولیس ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایاکہ سوپورپولیس ،فوج کی52آرآر اورسی آرپی ایف کے اہلکاروں نے مصدقہ اطلاع ملتے ہی منگل وارکوشام دیرگئے مشترکہ طورپر پتوکھاہ مقام اورچھان پورہ اٹھورہ میں تلاشی کارروائی عمل میں لائی ،جس کے دوران ممنوعہ جنگجو تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ جنگجوئوں کے چار سرگرم معاونین کوگرفتار کیاگیا،جن میں عرفان احمد میر ولدمحمدمقبول میر ،عرفان احمدخان ولد غلام محمدخان ،قیصر رحمان گنائی ولد عبدالرحمان ساکنان پتوکھاہ سوپور اورسہیل احمدگنائی ولد غلام محمدگنائی ساکنہ چھانپورہ اٹھورہ کریری شامل ہیں۔پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دوران پوچھ تاچھ گرفتار شدگان نے اسبات کااعتراف کیاکہ انہوںنے لشکر جنگجو فیاض احمدوار عرف عمر اورایک غیرملکی جنگجوعثمان کی ہدایت پر پولیس چوکی پتوکھاہ پر گرینیڈ حملہ کیا۔گرفتار شدگان نے پولیس کوبتایاکہ لشکر جنگجوئوں نے اُنھیں گرینیڈ داغنے کاکام آزمائشی بنیادوں پردیاتھاتاکہ وہ ہمیں پرکھ کر اپنی صفوں میں شامل کرنے کافیصلہ لیتے ۔پولیس کے مطابق چاروں گرفتار نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے جنگجوئوں کے قریبی رابطے میں رہتے تھے ۔تارزوسوپورپولیس تھانہ نے چاروں لشکر معاونین کیخلاف ایف آئی آرزیرنمبر48/2020زیردفعات 307آئی پی سی ،7/27آئی پی سی اور16یوایل اے پی ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ۔جے کے این ایس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں