163

لداخ میں زلزلے کے جھٹکوں سے افرا تفری کا ماحول

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.2درج ، کوئی نقصان نہیں

سرینگر /24اپریل / این این این جموں کشمیر اور لداخ میں آئے روز زلزلے کے جھٹکوں کے بیچ لداخ صوبے میں اتوار کو اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب علاقے میںزلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.2درج کی گئی تاہم کسی بھی جگہ کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ہے ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق لداخ صوبے میںاور اس کے ملحقہ علاقو ں میں اتوار کو اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ نیشنل سمسمو لاجی سنیٹر کے مطابق لداخ بلٹ میں اتوار کی صبح اس وقت خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی جب علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ عین شاہدین کے مطابق زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں سے باہر نکل آئیں اور محفوظ مقامات کی جانب دوڑ گئے ۔ سنیٹر کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ہے تاہم ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.2درج ہوئی ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ لداخ کے علاقوں میں بھی اس سے قبل زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی بھی جگہ سے کوئی نقصان کی کوئی اطلاع نہیںہوئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں