بھارت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات بنانے کا ہمیشہ پابند رہا 50

بھارت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات بنانے کا ہمیشہ پابند رہا

پاکستان شدت پسندی کا دامن چھوڑ کر امن پر چلے تو رشتے بہتر ہو سکتے ہیں/ مختار عباس نقوی

سرینگر /14اپریل / این این این// پاکستان کی جانب سے شدت پسندی کو بڑھاوا دے کر کوئی بھی ترقی کی عبارت نہیں لکھ سکتا ہے کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت مختار عباس نقوی نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت میں پاکستان سے ہندوستانی کے رشتے اچھے اور دوستانہ ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو شدت پسندی کا دامن چھوڑ کر امن کے راستے پر چلنا ہوگا۔ پاکستان میں شدت پسندی کی کھیتی اس کے وجود کے لئے خطرہ بن گئی ہے۔ندا نیوز نیٹ ورک مانیٹرنگ کے مطابق مختار نقوی نے ایک مقامی خبر رساں اداہ کو بتایا کہ دنیا میں پاکستان اپنی اسی شبیہ کی وجہ سے اکیلا پڑگیا ہے۔ وہاں کے امن پسند عوام بھی شدت پسندی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج وزیر اعظم مودی پوری دنیا میں ترقی امن کے علمبردار کے طور پر ابھرے ہیں۔ یہ ہندوستان کے لئے قابل فخر بات ہے۔ پوری دنیا ترقی کے ایجنڈے کی وجہ سے ہی آج ہندوستان کی ساتھ کھڑی ہے۔ایسی صورت میں ہمارے پڑوسی پاکستان کو بھی ہندوستان سے رشتے بہتر کرنے ہوں گے۔نقوی نے مالیاتی فنڈ اسکیم کو ملک کی سماجی اور اقتصادی انقلاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ کروڑ وں غریبوں کو اپنا روزگار آپ سے جوڑا جائے گا۔ اس کے لئے بنکوں کو فنڈ جاری کیا گیا ہے۔انہوں نے کانگریس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ‘‘کانگریس کے ساتھ اس وقت بڑی مشکل یہ ہے کہ اس کے پاس اہل قیادت کا فقدان ہے۔مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ آزادی سے لے کر اب تک بہت سی اسکیمیں بنیں لیکن گھوٹالوں اور لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے ان پر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں