مالوا بارہمولہ میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم آرائی 192

بنڈزو پلوامہ میں جھڑپ ، 2ملی ٹینٹ اور ایک سی آر پی ایف اہلکار از جان

سرینگر/23جون/ندا نیوز//جنگجوئوں مخالف آپریشن کے سلسلے میں آج بنڈ زو پلوامہ میں دو ملی ٹینٹوں سمیت ایک سی آر پی ایف اہلکار جان بحق ہوا۔انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر زون وجے کمار نے کہا کہ تصادم کے دوران دو عدم شناخت جنگجوئوں جاںبحق ہوئے جبکہ ایک سی آر پی ایف اہلکار بھی زخمی ہوا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ اطلاعات کے مطابق علاقے میں جنگجوئوں کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور آرمی کے 55آر آر اور سی آر پی ایف نے بنڈزو پلوامہ میں تلاشی کاروائی شروع کی۔ تلاشی کاروائی کے دوران چھپے بیٹھے ملی ٹینٹوں نے گولیاں چلائی جس کے بعد طرفین کے مابین گولی باری کا سلسلہ شروع ہوا۔جس کے نیتجے میں 2ملی ٹینٹوں سمیت ایک سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں