53

منشیات کے خلاف وادی کے شمال و جنوب میں پولیس کارروائیاں

اونتی پورہ اور اننت ناگ میںتین منشیات اسمگلر گرفتار ، ممنوعہ نشیلی اشاعہ برآمد
سرینگر /04اپریل / ندا نیوز نیٹ ورک منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے، اونتی پورہ اور اننت ناگ پولیس نے تین منشیات فروش کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی اشاعہ برآمد کرکے ضبط کی ۔ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق پولیس اسٹیشن پامپور کی پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پامپور انسپکٹر عادل اشرف کی سربراہی میں ناکہ ڈیوٹی پر ایک منشیات فروش کو اس وقت گرفتار کیا جب گرفتار شخص کدلبل کے قریب پل پر مشکوک حالات میں گھوم رہا تھا۔گرفتار منشیات فروش کی شناخت ناصر احمد شیخ ولد غلام محمد شیخ ساکن کدلبل پامپور کے طور پر ہوئی ہے ۔گرفتار افراد کے قبضے سے 03.5 کلو گرام ممنوعہ مادہ پوست کی بھوسے برآمد کر لی گئی۔ تھانہ پولیس پامپور نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر 33/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔اسی دوران اننت ناگ پولیس نے منیشات فرشوں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے دو منیشات فروشوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی اشاعہ برآمد کیا ۔بجبہاڑہ پولیس کو معتبر ذرائع سے ایک خاص اطلاع ملی تھی کہ رفیق احمد گانی ولد غلام قادر گانی ساکنہ کرندیگام بجبہاڑہ نشہ آور اشیاء کی فروخت میں ملوث ہے اور اس نے اپنے رہائشی مکان میں نشہ آور اشیاء کو ذخیرہ کر رکھا ہے۔ بجبہاڑہ پولیس اور متعلقہ ایگزیکٹیو مجسٹریٹ پر مشتمل ایک تلاشی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے گھر کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران مذکورہ مکان سے 930 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی گئی ۔ مزید برآں پولیس چوکی جنرل بس سٹینڈ سے ایک اور پولیس پارٹی نے دہلی دربار کے قریب ناکہ چیکنگ کے دوران ایک ٹرک کو روکا جس کا رجسٹریشن نمبر PB23J-5865 تھا جسے گرجیت سنگھ ولدپیارا سنگھ ساکن راجہ کلاں داسووا پنجاب چلا رہا تھا۔تلاشی کے دوران پولیس پارٹی نے مذکورہ ٹرک سے تقریباً 04 کلو گرام پوست کا بھوسا برآمد کیا۔ ملزم کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں