وادی کشمیر کے جسمانی طور معذور کھلاڑیوں کیلئے خوشخبری 96

وادی کشمیر کے جسمانی طور معذور کھلاڑیوں کیلئے خوشخبری

مصرا بکتو فاؤنڈیشن سرینگر کی جانب سے عید کے بعد کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام۔

پلوامہ/ تنہا ایاز/ مصرا بکتو فاؤنڈیشن سرینگر کی جانب سے عید کے بعد جسمانی طور معذور کھلاڑیوں کے لیے یو ٹی سطح پر ناک آوٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوگا جس میں وادی کے ہر ضلع سے دو ٹیمیں شرکت کر سکتے ہیں۔اس حوالے سے وادی کے معروف سماجی کارکن اور مصرا بکتو فاؤنڈیشن کے سیکرٹری راہی ریاض نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ جسمانی طور معذور کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افراد میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ سپورٹس کونسل پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہیں کہ وہ ایسے افراد کیلئے بھی کھیلوں کے حوالے سے اقدامات اٹھائیں۔سماجی کارکن راہی ریاض نے بات کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد مصرا بکتو فاؤنڈیشن سرینگر وادی کشمیر کے جسمانی طور پر معذور کھلاڑیوں کے لیے ایک بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کریں گی جس کے لیے ٹیموں سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی بلکہ ایسے کھلاڑیوں کو فاؤنڈیشن کی طرف سے بہت سارے انعامات دئے جائیں گے۔انہوں نے کہا جسمانی طور کھلاڑی اپنے ٹیموں کی جلدی رجسٹریشن کروائیے تاکہ عید کے فورا بعد ٹورنامنٹ شروع کیا جائے۔ادھر جسمانی طور پر معذور کھلاڑی آفتاب وانی نے مصرا بکتو فاؤنڈیشن کے اساس قدم کی سراہنا کی۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے نیچے دیئے گئے فون نمبرات پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے7006578737,6005932735, 919149757905

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں