بھارت میںکووڈ سے 4.7ملین اموات ، عالمی ادارہ صحت کا سنسنی خیز انکشاف 98

امریکی طبی ماہرین نے کرونا کی 6 نئی علامات کی نشاندہی کی

سرینگر22//جون/امریکا کے طبی ماہرین نے کرونا وائرس کی 6 نئی علامات کی نشاندہی کردی۔ امریکا کے سینٹر فار ڈیزیزر اینڈ کنٹرول نے کرونا کی علامات کے حوالے سے ایک تحقیقی مطالعہ کیا اور علامات کے بغیر متاثر ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا۔امریکی ماہرین کے مطابق اْن کی تحقیق کے دوران کرونا کی 6 نئی علامات سامنے آئیں جو پہلے کے مقابلے میں معمولی اور مختلف ہیں۔ ماہرین نے جن نئی 6 علامات کی نشاندہی کی اْن میں سردرد، گلے میں سوزش، سردی لگنا، کپکپی ہونا، پٹھوں میں درد اور حلق کڑوا ہونا ہے۔ماہرین کے مطابق نئی علامات 6 روز میں شدت اختیار کرلیتی ہیں، اگر ان میں سے کوئی بھی علامت ظاہر ہو تو فوری طور پر اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔بین الاقوامی طبی ماہرین نے بتایا تھا کہ عام طور پر کرونا وائرس کی علامات دو سے 14 دن میں ظاہر ہوتی ہیں، ان علامات میں بخار (سینہ اور پیٹ گرم ہونا)، خشک کھانسی، نزلہ، سانس لینے میں دشواری یا سانس پھولنا، سینے میں مستقل درد یا دباؤ ، آنکھوں میں انفیکشن، دماغی تھکاوٹ، پیٹ میں درد، جسمانی تھکاوٹ شامل تھیں۔عالمگیر وبا سے ہلاکتوں اور متاثرہ افراد میں اضافے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور دنیا بھر میں سائنسدان وائرس کے علاج اور علامات کے حوالے سے مسلسل تحقیق میں لگے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں