76

ملک میں کوروناکے 2539نئے کیسز، 60کی مو ت

ویکسین لینے والوں کی تعداد 180.80کروڑ سے متجاوز
نئی دہلی، 17مارچ // ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے کیسز میں مسلسل کمی کے درمیان گزشتہ 24گھنٹوں میں دو ہزار 539نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ اس دوران 60مریضوں کی موت ہوئی ہے۔مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 180کروڑ 80لاکھ 24ہزار 147کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔وزارت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے دو ہزار 539نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 30ہزار 799ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.07فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 0.35فیصد تک پہنچ گئی ہے۔اسی مدت میں چار ہزار 491لوگوں کو کووڈ سے پاک کیا گیا ہے۔ اب تک کل چار کروڑ 24لاکھ 54ہزار 546لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.73فیصد ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک میں 7لاکھ 17ہزار 330کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کل 78کروڑ 12لاکھ 12ہزار 304کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ19سے 60مریضوں کی موت ہوئی ہے اور شرح اموات 1.20فیصد ہے۔ ملک بھر میں کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 180.80کروڑ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7بجے تک 180کروڑ 80لاکھ 24ہزار 147کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں