120

بنگ اور خشخاش کی کاشت کے خلاف جنگ/50 افراد گرفتار،18افراد کے خلاف کیس درج:پولیس

سرینگر ؍22،جون؍پولیس ضلع اونتی پورہ میں اپنی نوعیت میں پہلی بار پولیس نے بنگ اور خشخاش کی کاشت کے خلاف دو ماہ تک عوام کے ساتھ مل کر مہم چلائی ہے جس دوران یہاں500کنال اراضی پر پھیلی اس ممنوعہ کاشت کو تباہ کیا گیا۔پولیس نے بتایا اس سلسلے میں50افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جبکہ18افراد کے خلاف کیس درج کر لئے گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ایس ایس پی اونتی پورہ نے بتایا مقامی لوگوں کی مدد سے یہ مہم شروع کی گئی ۔انہوں نے کہا نوجوان نسل کو ایسے چیزوں سے بچانا ہم سب کی زمہداری ہے ۔ پولیس ضلع اونتی پورہ کے تحت آنے والے علاقے جس میں ترال کھریو ،پانپور،ریشی پورہ ،اونتی پورہ کے علاقوں میں پولیس نے دو ماہ قبل ممنوعہ خشخاش اور بنگ کی کاشت کے خلاف عوام کے ساتھ مل کر ایک مہم شروع کی ہے جس دوران مزکورہ علاقوں میں سب سے پہلے خشخاش کی فصل کو زمین بھوس کیا گیا ہے جس کے بعد سبھی علاقوں میں درجنوں کنال اراضی پر پھیلی بنگ کے کاشت کو مشینوں ،ٹریکٹر اور انسانی کی مدد سے تباہ کیا گیا ہے ۔پولیس نے بتایا اس دو ماہ کی مہم میں تقریباً500کنال اراضی پھیلی اس ممنوعہ کاشت کو ختم کیا گیا ہے۔جبکہ اس دوران 50افراد کو گرفتار اور18افراد کے خلاف کیس درج کر لئے گئے ہیں۔مقامی لوگوں نے پولیس کی اس کارروائی پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا یہاں ان علاقوں میں ہمیشہ مہم شروع کی جاتی تھی جہاں معمولی کارروائیوں کے بعد مہم ٹھنڈی پڑ جاتی تھی نتیجے کے طور شر پسند عناصر اس کا فائدہ اٹھاتے تھے۔لوگوں نے کہاانہوں اپنی نوعیت میں پہلی بار دو ماہ تک مہم کو جاری دیکھا ہے اور ٹریکٹر اور مشینوں کی مدد سے ان دونوں فصل کو مٹی میں ملایا گیا ہے۔یہ مہم ایس ایس پی اونتی پورہ کے زیر نگرانی جاری رہی ہے جس میں ایس ڈی او انتی پورہ اعجاز چودھری ،ایس ڈی پی اوترال،ڈاکٹراعجاز احمد ایس ڈی پی او پانپور اور ایس ایچ او کھریو اور ترال پیش پیش رہے ہیں۔ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ علاقے میں یہ مہم عوام کی تعاون سے کامیاب رہی ہے ۔انہوں نے بتایا سماج خاص کر نوجوان نسل کو تباہی سے بچانا ہم سب کی زمیداری ہے ۔ایس ایس پی نے بتایااگر پولیس کی نظر ابھی کسی جگہ نہیں پڑی ہے تو لوگ پولیس کو اس حوالے سے جانکاری فراہم کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں