اوڑی میں وی ایل ڈبیلو کروڑوں روپے کے ہیرون سمیت گرفتار 126

چرار شریف بڈگام میں2 منشیات فروش گرفتار

15گرام ہیرائن اور 240نشہ آور ٹیکے بر آمد
بڈگام:یکم مارچ//منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے بڈگام میں2 منشیات فروش کو گرفتار کیا ، اور ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی مادہ بر آمد کیا ۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس اسٹیشن چرار شریف نے علاقے چرار شریف میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک سیکوٹی زیر نمبرJK04G-4996 کو روک کر اسکی تلاشی شروع کی ۔دوران تلاشی پولیس نے گاڑی میں سوارافراد عظیم عاشق وانی عرف کاو ولد عاشق حسین اورخالد حسین صوفی ولد غلام محمد صوفی ساکن اقبال آباد چرار شریف کے قبضے سے15گرام ہیرائن اور 240نشہ آور ٹیکے بر آمد کئے ۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن چرارشریف نے ان کے خلاف ایف ائی آر نمبر14/2022 متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات کے ساتھ آگئے آئین ملوث پانے وا لے افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں