کورونا کی چوتھی لہر کے لیے ہو جائیے تیار 155

کروناوائرس کمزور پڑرہا ہے،/ویکسین کے بغیر مر جائے گا/اطالوی ماہر کا بڑا دعویٰ

سرینگر21//جون// اٹلی کے پروفیسر ’میٹیو بیسیٹی‘ نے بڑا دعویٰ کیا ہے کہ کروناوائرس کمزور پڑرہا ہے، وبائی مرض ممکنہ طور پر بغیر ویکسین کے ازخود ختم ہوجائے گا۔یو پی آئی مانٹرنگ کے مطابق اطالوی پروفیسر کا کہنا کہ کرونا کے زور میں دن بہ دن کمی آرہی ہے، مہلک وائرس نے جہاں اپنے ا?غاز میں لاکھوں افراد کو متاثر کیا اب ممکنہ طور پر ختم ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ کرونا اپنے آغاز میں بہت متحرک تھا لیکن اب اس کا زور ٹوٹ رہا ہے، اب وبا سے متاثر ہونے والے افراد مرنے کے بجائے صحت یاب ہوجائیں گے، اٹلی میں کرونا کی صورت حال بھی ماضی جیسی نہیں رہی۔میٹیو بیسیٹی کا کہنا تھا کہ کرونا ایک شیر کی طرح تھا لیکن اب محض جنگلی بلی کے سوا کچھ بھی نہیں، دنیا بھر میں لوگوں نے جس طرح کرونا کا مقابلہ کیا اور احتیاطی تدابیر اپنائی اس سے وائرس کا خطرہ کم ہوا اور وائرس میں موجود جینیاتی تبدیلی نے وبا کو کم مہلک بنا دیا ہے۔مذکورہ پروفیسر اٹلی کے شہر جینوا میں قائم ’سان مارٹینو جنرل اسپتال‘ کے چیف انفیکشن ڈزیزز ہیں، انہوں نے اس سے قبل بھی ایک دو بار کرونا سے متعلق مثبت دعوے کیے ہیں۔چینی ماہر نے کرونا وائرس کے بارے میں نیا انکشاف کر دیاالبتہ دیگر ماہرین نیمذکورہ دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ہے، لہذا خیالی باتوں پر ہم کوئی حتمی رائے قائم نہیں کرسکتے، شواہد یا تحقیق ضروری ہے۔(یو پی آئی)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں