ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

پروفیسر گلشن مجید، شمشاد کرالی واری، عبدالخالق شمس، گلشن بدرنی، اور خالق.

بڑی تعداد میں عائشہ اور آنگن واڑی ورکروں کی شرکت
پلوامہ/تنہا ایاز/ چرار.

ندائے کشمیر /محمد ادریس/آج یہاں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں کشمیری سیکشن.

کرونا ویکسین کی جلد دستیابی/ڈبلیو ایچ او نے امید باندھ دی

   1236 Views   |      |   Friday, December, 9, 2022

سرینگر21//جون//عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خوش خبری سنائی ہے کہ کرونا سے بچاؤ کی ویکسین جلد دستیاب ہوگی۔یو پی آئی مانٹرنگ کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی سائنسدانوں کی ٹیم کی سربراہ سومیا سوامناتھن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ رواں سال کورونا سے بچاؤ کی ویکیسن کی دو ارب خوراکیں دستیاب ہوں گی۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت دنیا کے مختلف ممالک میں بنائی جانے والی 10 سے زائد ویکسین کے انسانوں پر کلینیکل ٹرائلز جاری ہیں، آئندہ چند ماہ میں یہ ویکسین عام استعمال کے لیے دستیاب ہوگی۔سومیا سوامناتھن نے مزید بتایا کہ سال 2021 کے اختتام تک ویکسین کی خوراکوں کی تعداد کو بڑھا کر چارارب تک پہنچایا جائے گا۔اْن کا کہنا تھا کہ ’ڈبلیو ایچ او نے ویکسین کی تقسیم کے حوالے سے پالیسی تشکیل دینا شروع کردی، جس میں طبی عملے، عمرہ رسیدہ افراد اور متاثرہ ممالک کو ترجیح دی جائے گی‘۔سومیا سوامناتھن کا کہنا تھا کہ ’ڈبلیو ایچ او نے حکمت عملی مرتب کرلی ہے، ویکسین کی منظوری ملنے کے فورا بعد ہی اس کی ترسیل کا کام شروع کردیا جائے گا‘۔اْن کا کہنا تھا کہ ’میں ویکسین کی جلد تیاری کے حوالے سے پرعزم اور پرامید ہوں لیکن یہ بات بھی اہم ہے کہ ویکسین کی منظوری پیچیدہ مرحلہ ہے، ہم ابھی اس بارے میں کوئی حتمی بات نہیں کہہ سکتے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ ایک اچھی اور حوصلہ افزا بات ہے کہ ہمارے پاس بہت سارے پلیٹ فارمز اور ویکسین موجود ہیں، اگر ایک ویکسین کا تجربہ ناکام ہوتا ہے تو ہم دوسری اور پھر تیسری کو ا?زما سکتے ہیں‘۔(یو پی آئی)

متعلقہ خبریں

پروفیسر گلشن مجید، شمشاد کرالی واری، عبدالخالق شمس، گلشن بدرنی، اور خالق پرویز اعزازات پانے والوں میں شامل ندائے.

بڑی تعداد میں عائشہ اور آنگن واڑی ورکروں کی شرکت
پلوامہ/تنہا ایاز/ چرار شریف بڈگام کے لائف سکول میں سیو دی ڈیسٹیٹیوٹ.

ندائے کشمیر /محمد ادریس/آج یہاں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں کشمیری سیکشن شعبئہ ماڈرن انڈین لنگویجز کے اہتمام سے.

تین منزلہ مکان جل کر خاکستر
بنی /ندائے کشمیر/مدثر علی/ کل 6نومبر منگلوار کو دیر رات گئے تقریباً 9:45 پر تین منزلہ.

ندائے کشمیر/محمد ادریس/گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجوری کے لیے یہ ایک قابل فخر بات ہے کہ اس کے ایک ہونہار طالب علم.