دسویں جماعت امتحانی نتائج کو لیکر جاری افواہوں کے بیچ 60

دسویں جماعت امتحانی نتائج کو لیکر جاری افواہوں کے بیچ

کرائم برانچ کشمیر نے جعلی فون کالز سے طلبہ اور والدین کو خبر دار رہنے کی تاکید کی
سرینگر/14فروری/دسویں جماعت امتحانی نتائج کو لیکر جاری افواہوں کے بیچ کرائم برانچ کشمیر نے جعلی فون کالز سے طلبہ اور ان کے والدین کو خبر دار رہنے کی تاکید کی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق کرائم برانچ کشمیر کی جانب سے ایک ایڈ وائزری جاری کر دی گئی جس میں دسویں جماعت کے امید واروں اور ان کے والدین کو جعلی فون کالز سے ہوشیار رہنے کو کہا گیا ہے ۔ جاری کردہ ایڈ وائزری میں والدین اور طلبہ سے کہا گیا ہے کہ اگر انہیںکوئی بھی فون کال موصول ہو جس میں ان سے کہا جائے گا کہ کال بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی طرف سے ہے اور وہ ان کے بچوں کو امتحان میں پاس کرائیں گے تو اس فون کال سے متعلق فوری طور پر کرائم برانچ کشمیر کو مطلع کریں۔ ایڈ وائزری میں کہا گیا ہے کہ والدین اور امید وار کرائم برانچ کی موبائیل ایپ ، ای میل یا ان کے دفتر پر جاکر شکایات درج کر سکتے ہیں ۔ خیال رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے دسویں جماعت کے امید واروں اور ان کے والدین کو فون کالز موصول ہو رہی ہے جس میں ان سے کہا جاتا ہے کہ انہیں دسویں جماعت کے امتحان میںپاس کرایا جائے جس کے عوض ان سے بھاری رقم مانگی جاتی ہے ۔ اس معاملے سے متعلق پہلے ہی بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے بھی والدین اور امید واروں کو خبر دار رہنے کی تلقین کی ہےدسویں جماعت امتحانی نتائج کو لیکر جاری افواہوں کے بیچ کرائم برانچ کشمیر نے جعلی فون کالز سے طلبہ اور ان کے والدین کو خبر دار رہنے کی تاکید کی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق کرائم برانچ کشمیر کی جانب سے ایک ایڈ وائزری جاری کر دی گئی جس میں دسویں جماعت کے امید واروں اور ان کے والدین کو جعلی فون کالز سے ہوشیار رہنے کو کہا گیا ہے ۔ جاری کردہ ایڈ وائزری میں والدین اور طلبہ سے کہا گیا ہے کہ اگر انہیںکوئی بھی فون کال موصول ہو جس میں ان سے کہا جائے گا کہ کال بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی طرف سے ہے اور وہ ان کے بچوں کو امتحان میں پاس کرائیں گے تو اس فون کال سے متعلق فوری طور پر کرائم برانچ کشمیر کو مطلع کریں۔ ایڈ وائزری میں کہا گیا ہے کہ والدین اور امید وار کرائم برانچ کی موبائیل ایپ ، ای میل یا ان کے دفتر پر جاکر شکایات درج کر سکتے ہیں ۔ خیال رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے دسویں جماعت کے امید واروں اور ان کے والدین کو فون کالز موصول ہو رہی ہے جس میں ان سے کہا جاتا ہے کہ انہیں دسویں جماعت کے امتحان میںپاس کرایا جائے جس کے عوض ان سے بھاری رقم مانگی جاتی ہے ۔ اس معاملے سے متعلق پہلے ہی بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے بھی والدین اور امید واروں کو خبر دار رہنے کی تلقین کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں