ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئےپاکستانی اسکواڈ کا اعلان

   78 Views   |      |   Tuesday, May, 24, 2022

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئےپاکستانی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیےپاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 16 کھلاڑیوں اور 5 ریزرو کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیاگیا ہے۔اعلان کردہپاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، فاسٹ بولر حارث رؤف اور اوپنر شان مسعود کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ان دونوں کھلاڑیوں کو بلال آصف اور عابد علی کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا، جبکہ یاسر شاہ کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔اعلان کردہ 16 رکنیپاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کے کپتان بابراعظم اور نائب کپتان محمد رضوان ہیں۔دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم اور حارث رؤف شامل حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نعمان علی اور ساجد خان بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور زاہد محمود بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔اسکواڈ کے ریزرو کھلاڑیوں میں کامران غلام، محمد عباس، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور یاسر شاہ شامل ہیں۔کوچز اور دیگر اسٹاف کا اعلان پی سی بی نے ثقلین مشتاق کو مزید 12 ماہ کے لیےپاکستانی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ برقرار رکھا ہے۔اس کے علاوہ شان ٹیٹ 12 ماہ کے لیےپاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کے گئے ہیں، جبکہ محمد یوسف آسٹریلیا سیریز کے لیے بیٹنگ کوچ ہوں گے۔خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ کو راولپنڈی میں شروع ہوگا، دوسرا میچ 12 مارچ سے کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ آخری ٹیسٹ کی میزبانی 21 مارچ سے لاہور کرے گا۔آسٹریلین اسکواڈ گزشتہ روز آسٹریلیا نے آئندہ ماہ دورۂ پاکستان کے دوران 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے لیے اپنے مضبوط اسکواڈ کا اعلان کردیا تھا۔فاسٹ باؤلر جوش ہیزل ووڈ کی انجری سے ریکور ہونے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی جبکہ آسٹریلیا کی انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز میں 0-4 سے شاندار کامیابی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسکاٹ بولینڈ نے پیٹ کمنز کی کپتانی میں ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔اس پیش رفت سے گزشتہ سال کے اواخر میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ دونوں کے دورہ پاکستان سے پیچھے ہٹنے کے بعد سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے سینئر کھلاڑیوں کے دورے سے دستبردار ہونے کے خدشات غلط ثابت ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم تقریباً 25 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی اور 2019 کی ایشز سیریز میں انگلینڈ کا سامنا کرنے کے بعد یہ سیریز ٹیسٹ میچز کے لیے پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔1998 کے بعد سے کسی بھی آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔اس دورے کے دوران آسٹریلین ٹیم کی قیادت عبوری کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کریں گے۔دونوں ممالک 3 ایک روزہ میچز اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلیں گے، اس کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم کا علیحدہ سے اعلان کیا جائے گا۔آسٹریلیا ٹیسٹ اسکواڈ: پیٹ کمنز (کپتان)، ایشٹن ایگر، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، مارکس ہیرس، جوش ہیزل ووڈ، ٹیوس ہیڈ، جوش انگلیس، عثمان خواجہ، مارنس لوباشانے، نیتھن لیون، مچل مارش، مائیکل نیسر، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مچل سویپسن اور ڈیوڈ وارنر

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.