کولگام میں سرپنچ دل کا دورہ پڑنے سے ازجان 55

وادی میں دل کا دورہ پڑنے سے اموات کا سلسلہ جاری کشمیری پنڈت کنبہ کی حفاظت پر تعینات پولیس اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے فوت

سرینگر/29جنوری/بارہمولہ میں ایک پولیس اہلکار کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوئی ہے جبکہ گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران بلٹ فورس سے وابستہ 2اہلکاروں سمیت چار افراد حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوئے ہیں ۔ اس دوران رواںماہ کی یکم تاریخ سے اب تک جموں کشمیر میںدل کا دورہ پڑنے سے قریب 24افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں دل کا دورہ پڑنے سے اموات کا سلسلہ بدستور جاری ہے تازہ واقعے میںبارہمولہ کے نارواو علاقے میں رہائشی پذیر ایک پنڈت کنبہ کی حفاظت پر مامور ایک ایس پی او شکیل احمد راتھر ولد علی محمد راتھر ساکن ملپورہ ناروار کی موت واقع ہوئی ہے ۔ جبکہ گزشتہ روز ایک فوجی اہلکار کی بھی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوئی تھی اس کے علاوہ مزید دو افراد کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوئی تھی ۔ معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ ایس پی او نے اچانک سینے میں تیز درد کی شکایت کی جس کے بعد اسے فوری طور پرہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کو ڈاکٹروں نے مردہ قراردیا ۔ اسے قبل ایک اور فوجی اہلکار کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوئی تھی اس طرح سے گزشتہ 48گھنٹوں میں بلٹ فورسز سے وابستہ اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے موت کی آغوش میں چلے گئے ہیں۔ اس دوران رواں ماہ اب تک وادی کشمیر میں دل کا دورہ پڑنے سے قریب 24افراد کی موت واقع ہوئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں