50

پنجاب میں کشمیری شال تاجر لوٹ لئے گئے

کمرے سے 4.75لاکھ روپے نقداور 50ہزار کے شال چوروں نے اُڑالئے
سرینگر/19جنوری /وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک کشمیری تاجر کو نقب زنوں نے پنچاب میں اُس وقت لوٹ لیاجب وہ اپنے کمرے سے باہر گیاہوا تھاکہ پیچھے سے لٹیروں نے کمرے کا تالاتوڑ کر قریب پانچ لاکھ روپے نقدی اور پچاس ہزار سے زائد کی رقم کے شال لوٹ لئے۔ پولیس نیاس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پنجاب میںشالوں کا کاروبار کرنے والے ایک کشمیری شال تاجر کو چوروں نے لوٹ لیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ پنجاب کے ضلع جالندھر کے ادھم پور میں نامعلوم افراد نے کشمیری شال تاجروں کے ایک کرائے کے کمرے سے پانچ لاکھ روپے سے زیادہ کی شالیں اور نقدی چوری کر لی جب وہ مقامی تاجروں کے ساتھ لین دین ختم کرنے کے لیے باہر گئے تھے۔یہ کشمیری شال تاجر شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے چندیگام لولاب علاقے سے ہیں۔یہ واقعہ ان شال تاجروں کے وادی واپس جانے سے ایک دن پہلے پیش آیا۔ واقعے کے بارے میں معلومات بتاتے ہوئے ایک متاثرہ ارشاد احمد نے نیوز ایجنسی کو فون پر بتایا کہ چور ان کی غیر موجودگی میں کمرے میں داخل ہوئے اور نہ صرف 50,000 روپے کی شالیں بلکہ 4.75 لاکھ روپے کی نقدی بھی چوری کر لی۔ چوروں نے کمرے میں سارا سامان تہس نہس کیا تھا، سب کچھ لوٹ لیا تھا۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا جنہوں نے انہیں یقین دلایا کہ چوری کی واردات کو حل کر لیا جائے گا۔ ارشاد احمد نے کہا کہ ہم ختم ہو چکے ہیں کیونکہ ہم نے اس سیزن میں جو کچھ کمایا تھا وہ سب کھو دیا ہے۔متاثرہ تاجروںنے جموں و کشمیر سول اور پولیس انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور پولیس کو مجرموں کو پکڑنے پر زور دیں۔اس ضمن میں متعلقہ پولیس اسٹیشن کے ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک چور کو شالوں کے ساتھ کمرے سے نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے لیکن اس کا چہرہ واضح نہیں ہے۔ ہم واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور امید ہے کہ مجرموں کی شناخت کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں