51

جموں سرینگر شاہراہ پرتذبزب،اضطراب بے قراری بدستور جاری

شاہراہ پرگاڑیاں رینگ رہی ہے ٹریفک جام نے مسافروں کے مشکلات میں مزید اضافہ کیا
سرینگر/ 12جنوری /جموں سرینگر شاہراہ پر تذب زب اضطراب غیر یقینی صورتحال مسلسل جاری ،سفر کرنے والے اور سفر نہ کرنے والے دونوں پریشانیوں میں مبتلا پسیاں مٹی کے تودے چٹانیں پھترگرنے کے باعث شاہراہ کبھی بند کبھی گاڑیوں کی آمد رفت کے لئے کھول دی جاتی ہے اور اس صورتحال نے شاہراہ پرسفر کرنے والوں کو انتہائی مشکلات سے دو چار کردیاہے۔ اس صورتحال سے باہر نکلنے کے لئے اگر چہ با ربار دعوے کئے گئے تا ہم مستقل حل ابھی تک سامنے نہیں آ یا۔ ٹریفک محکمہ کے مطابق گاڑیوں کی آمدرفت جاری ہے اور سفر کرنے والوں کاماننا ہے کہ شاہراہ بند پڑی ہوئی ہے اور جموں سرینگر شاہراہ پر ٹریفک جام نے سفر کرنے والوں کی زندگی اجیرا ً بناکے رکھ دی ۔ایس ایس پی ٹریفک نے پھرلوگوں سے تلقین کہ وہ صورتحال سے آگاہی کے بعد ہی رکھتے سفر باندھے ۔ اے پی آ ئی نیوز ڈیسک کے مطابق جموں سرینگر شاہراہ پرسفر کرنا اب جان لیوا ثابت ہوتا جا رہاہے برفباری کے بعد اس شاہراہ پرسفر کرنا یاگاڑیوں کی آمد رفت جاری رکھنا مشکل ہی نہیں نا ممکن بن کررہ گیاہے شاہراہ پر پسیاں چٹانیں مٹی کے تودے پھتر گرنے کاسلسلہ جاری ہے ایک گھنٹے کے لئے شاہراہ گاڑیوں کی آمد رفت کے لئے کھل جاتی ہے اور پھر بند ہوجاتی ہے اور اس شاہراہ پر سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں در ماندہ ہوجاتی ہے جسکی وجہ سے مسافروں ،ڈرائیوروں کنڈیکٹروں کے لئے مصائب ومشکلات کاسلسلہ شروع ہوجاتاہے اور شاہراہ کے بارے میں سرکار کی جانب سے کسی بھی طرح کی ضمانت نہیں دی جاتی ہے کہ شاہراہ کوگاڑیوں کی آمدرفت کے لئے کھول دیاجائیگا اگر چہ ایسے اقدامات اٹھائے بھی جاتے ہے تا ہم اچانک اور غیرمتوقع طور پر شاہراہ گاڑیوں کی آمد رفت کے لئے بندہوجاتی ہے تذب زب اضطراب اور غیریقینی کی صورتحال سے لوگوں کوباہرنکالنے کے لئے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے ۔محکمہ موسمیات نے پہلے ہی پیشن گو ئی کی تھی کہ برف باری کے امکانات ہے جس کے نتیجے میں شاہراہیں بھی متاثر ہونگی اور انتظامیہ نے ا سکے باوجود پانچ چھ اور سات جنوری کوسنجیدگی کامظاہراہ نہیں کیااگر ان تین دنوں کے دوران گاڑیوں کی آمد رفت جاری رہی جوایک خوش آ ئینداقدام ہے تاہم سات آٹھ اور نو جنوری کوانتظامیہ کوشاہراہ پرگاڑیوں کی آمد رفت پہلے ہی روک دینی چاہئے تھی تاہم سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں اور مسافر درماندہ نہ ہو جائیں ، جبکہ انتظامیہ نے شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد رفت کافرمان جاری کیاتاہم شاہراہ گاڑیوں کے آمد رفت کے قابل نہیں ہے گاڑیاں رینگ رہی ہے ٹریفک جام نے جموں سرینگر شاہراہ پرسنگین صورتحال اختیار کیاہے جس کے نتیجے میں مسافروں کی ز ندگی اجیران بن گئی ہے۔انتظامیہ کی غیرسنجیدگی کی اس بات سے عکاسی ہوتی ہے کہ ایس ایس پی ٹریفک نے لوگوں سے اپیل کی کہ شاہراہ کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کے بعد ہی سفر کرے جس سے اندازہ ہوتاہے کہ شاہراہ گاڑیوں کے آمد رفت کے قابل نہیں ہے ۔عوامی حلقوں نے بھی اس بات کامطالبہ کیاہے کہ جموں سرینگر شاہراہ پر تذبزب غیریقینی صورتحال اوراضطراب سے مسافروں ڈرائیوروں کنڈیکٹروں کونجات دلانے کے لئے ٹھوس بنیادوں پراقدامات اٹھائے جائے تا کہ اس شاہراہ پرسفر کرنے کے لئے جوشکوک وشبہات قائم ہوجاتے ہے انہیں ختم کیاجاسکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں