ہائیر سیکنڈری اسکول گنڈ حسی بٹ میں نوجوانوں کا قومی دن منایا گیا 58

ہائیر سیکنڈری اسکول گنڈ حسی بٹ میں نوجوانوں کا قومی دن منایا گیا

نوجوان طبقہ معاشرہ ،ملک وملت کا اہم ترین اثاثہ : مقررین

سرینگر// نوجوانوں کا قومی دن ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔اس سلسلے میں سرینگر کے مضافات میں واقع ہائیر سکینڈری اسکول گنڈ حسی بٹ میں بھی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں کورونا احتیاطی تدابیر کے ساتھ نوجوانوں ،اساتذہ اورطلبا نے شرکت کی ۔اس موقع پر مقررین نے نوجوانوں کی صلاحیت سازی پر زور دیا انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی خداداد مہارتوں کو اجاگر کرنا سرکار اور سیول سوسائٹیوں کا اولین اور اہم ترین فریضہ ہے ۔مقررین نے کہا کہ نوجوان طبقہ معاشرہ ،ملک وملت کا اہم ترین اثاثہ ہے اس طبقہ کو تحفظ فراہم کرنااور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک وملت کی ترقی کا دارومدار نوجوان نسل پر ہے لہذا اس نسل کو بہترین تربیت اور میعاری تعلیم فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر پرنسپل میر شبیر احمد نے سوامی وویکانند کی روشن خیالی اور دانشمندی کی تعریف کرتے ہوئے طلباء پر زور دیا کہ وہ اس عظیم شخصیت کی تعلیمات پر عمل کرکے قوم کی تعمیر وترقی اور مثالی معاشرہ کی تشکیل کے لئے اپنا رول ادا کریں۔ادھرمذکورہ اسکول میں کووِڈ ٹیکہ کاری مہم بھی شد ومد سےجاری ہے۔مقامی آبادی نے اسکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کوڈ ٹیکہ کاری میں اسکول انتظامیہ نے جو رول ادا کیا وہ لائق تحسین ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں