51

سال 2022 میں کووڈ19 کے خاتمے کی توقع / عالمی ادارہ صحت دنیا کے پاس اب وبا ئی بیماری پرقابو پانے کے لئے آلات موجود

سرینگر/یکم جنوری/گزشتہ دو سالوں کے دوران دنیا بھر میں جہاں وبائی بیماری کورونا وائرس سے جہاں تباہی مچ گئی وہیں عالمی ادارہ صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ سال 2022 میں کووڈ19 کے خاتمے کی توقع ہے۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا ہے کہ 2022 میں کورونا کی وبا کا خاتمہ ہونے کی توقع ہے۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ 2022 میں کورونا کی وبا ختم ہونے کی توقع ہے کیونکہ دنیا کے پاس اب وبا پرقابو پانے کے لئے آلات موجود ہیں۔ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ جب تک عدم مساوات برقراررہے گی اس وقت تک وبا بھی جاری رہے گی۔افریقہ میں طبی عملے کی بھی مکمل ویکسین نہیں ہوئی جبکہ یورپ میں عوام کو بوسٹرخوراک لگائی جارہی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی وبائی بیماری کورنا وائرس کے پھیلائو کے بیچ ایک اور نئی وبائی بیماری اومیکرن نے جنم لیا ہے جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ ادھر عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری بیان کے بیچ بھارت میں کورونا وائرس کے معاملات بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 22775 کیسز درج کیے گئے ہیں جبکہ ایک دن پہلے یہ تعداد 16764 تھی۔نئے متاثرہ مریضوں کے ساتھ ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 34861579 ہو گئی ہے۔ اس دوران کورونا سے 406 مریض جاں بحق ہوئے جن میں سے اب تک اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 4 لاکھ 81 ہزار 486 تک پہنچ گئی ہے۔جمعہ کو ملک میں 58 لاکھ 11 ہزار 487 کووڈ ویکسین لگائی گئیں اور اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن کی تعداد ایک ارب 45 کروڑ 16 لاکھ 24 ہزار 150 ہو گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں