64

جموں کے مضافاتی علاقے میں مختصر شوٹ آوٹ

دو نوجوانوں کی موت ، تیسرا زخمی ، اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع
سرینگر/05نومبر/جموں کے آر ایس پورہ سب ڈویژن علاقے میں جمعہ کے بعد دوپہر شوٹ آوٹ کے واقعہ میں دو افراد کی موت ہوئی جبکہ تیسرا شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔ سی این آئی کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جموں کے مضافاتی علاقہ آر ایس پورہ میں کچھ نا معلوم افراد جو گاڑی میں سوار تھے نے تین افراد پر نزدیک سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تینوں خون میں لت پت گر پڑے ۔ پولیس کے مطابق نا معلوم مسلح افراد نے تین نوجوانوں پر نزدیک سے شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ انہیں اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم وہاں دو نوجوان زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے جبکہ تیسرا زیر علا ج ہے ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ جائے واردات سے ایک تھیار گاڑی ، کچھ تیز دھار والے ہتھیار اور لکڑی کا سامان بر آمد کر لیا گیا جبکہ واقعہ کی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دو نوجوانوں کی موت ہوئی جبکہ تیسر ا زخمی ہو گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں