81

افغانستان کا کمسن لڑکا

کٹھوعہ میں کورونا ٹیسٹ سینٹر کے نزدیک گرفتار

جموں،31 اگست /جموں و کشمیر پولیس نے منگل کی صبح ضلع کٹھوعہ کے لکھن پور میں ایک کورونا ٹیسٹ سینٹر کے نزدیک افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک کمسن لڑکے کو حراست میں لے لیا۔ایس ایس پی کٹھوعہ آر سی کوٹوال نے میڈیا کو بتایا کہ پکڑے گئے افغانستان سے تعلق رکھنے والے لڑکے کا پاس پورٹ اور ویزا اکتوبر تک ویلڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے اپس دستاویزات نہیں ہیں وہ افغان سفارت خانے میں ہیں ہم اس کو ویریفائی کر رہے ہیں۔موصوف ایس ایس پی نے کہا کہ اس لڑکے کی عمر 17 برس ہے اور یہ یہاں کیسے اور کیوں آیا اس کے بارے میں تحقیقات کی جار ہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کی تحویل سے بھارتی اور افغانستان کی کچھ کرنسی کے علاقہ کچھ بھی بر آمد نہیں کیا گیا۔مسٹر کوٹوال نے کہا کہ لکھن پور میں پولیس نے ناکے پر اس کو پکڑا اس کے پاس شاید آدھار کارڈ نہیں تھا اور اس نے پوچھ تاچھ کے بعد بتایا کہ میں کابل سے ہوں۔قبل ازیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ لکھن پور میں ایک کورونا ٹیسٹ سینٹر کے نزدیک افغانستان سے تعلق رکھے والے ایک 16 سالہ لڑکے کو حراست میں لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ نوجوان کی شناخت اس کے پاس پورٹ سے منکشف ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ گرفتار شدہ نوجوان کو مزید تفتیش کے لئے لکھن پور پولیس اسٹیشن لیا گیا۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ہم معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں اور اس کے متعلق مزید تفصیلات کو میڈیا کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔(یو این آئی)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں