لوگوں سے کووڈ 19 رہنما ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل
پلوامہ/ تنہا ایاز /ڈائریکٹر انڈین سسٹم آف میڈیسن ڈاکٹر موہن سنگھ کی ہدایت پر قصبہ پلوامہ میں محکمہ آئی ایس ایم کی جانب سے میڈیا سے وابستہ افراد میں آیوش میڈسن کٹس تقسیم اس موقع پر آیوش محکمہ سے وابستہ ڈاکٹروں نے آیوش میڈسن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ میں محکمہ آیوش کی جانب سے سرگرمیاں جاری ہے محکمہ کی جانب سے آج میڈیا سے وابستہ افراد میں بھی آیوش میڈسن کٹس تقسیم کئیے گے۔ اس حوالے سے ڈی آفس پارک میں تقریب منعقد ہوئے جس دوران پلوامہ کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے افراد میں آیوش کٹس تقسیم کی گئیں۔ ڈسڑکٹ آیوش آفیسر ڈاکٹر علی محمد ریشی نے میڈیا کے لیے استشنی بوسٹر تقسیم کیمپ افتتاح کیا اس موقع پر انفارمیشن سنٹر پلوامہ سے وابستہ محمد یعقوب کے علاوہ آیوش یونٹ ضلع اسپتال پلوامہ کے میڈیکل افسر ڈاکٹر محمد الطاف شاہ ، منظور احمد بند (ایس کے) فاروق احمد آفس اسٹیٹ ،اور گلزار احمد ہیلپر آیوش یونٹ موجود تھے۔ نمائندے تنہا ایاز کے مطابق ڈسڑکٹ انفارمیشن آفس پلوامہ کے عہدیداروں کی موجودگی میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ افراد میں آیوش کٹس دی گئیں۔ان دوائیوں کے استمال سے متعلق ہدایت بھی دی گئیں۔ ڈسڑکٹ آیوش افسر ڈاکٹر علی محمد نے ضلع پلوامہ کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کووڈ 19رہنما ہدایات پر عمل کرے
