کشمیر بزم ادب کی طرف سے آن لاین نعتیہ مشاعرہ منعقد 192

کشمیر بزم ادب کی طرف سے آن لاین نعتیہ مشاعرہ منعقد

 

بشیر چراغ صدراور فیاض تلگامی بحیثیت مہمان خصوصی رہے

سرینگر/ظہور ہائیگامی /

کشمیر بزم ادب کی طرف سے 30نومبر 2020کو وٹس اپ گروپ پر ایک آن لاین نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا ۔کشمیر بزم ادم سنگرامہ کے سیکریٹری گلال کاشمیری کے مطابق کشمیر بزم ادب کی طرف سے 30نومبر 2020کو کشمیر بزم ادب سنگرامہ کے وٹس اپ گروپ پر ایک آن لاین نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا ۔ جس کی صدارت وادی کے نامور شاعر بشیر چراغ نے کی جبکہ معروف شاعر فیاض تلگامی بحیثیت مہمان خصوصی جبکہ ڈاکٹر شبنم رفیق، شبنم تلہ گامی اور رشید آفاق ایوان صدارت میں موجود تھے۔ بزم صدر ظہور ہائیگامی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ اس آن لاین نعتیہ مشاعرے میں جن شعرا نے اپنا کلام پیش کیا ان میں غلام احمد غمزدہ، جوہر رمضان، گلال کاشمیری، غلام نبی شیخ، حبہ لالہ اندرگامی، مشتاق سمپوری، عابد اشرف، رشید روشن، محمد اکبر نجار، غلام قادر ناز، امتیاز انہار، خورشید خیال شامل تھے۔ جبکہ گلال کاشمیری سیکریٹری بزم نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ خورشید خیال نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں