114

’بیک ٹو ولیج مرحلہ سوم ‘:دیہی علاقوں کی تر قی کیلئے عوام اور انتظامیہ کا مشترکہ منصوبہ

پہلے دو پروگراموں کے دوران 4ہزار129کاموں کومکمل کرلیا گیا ، ایک ہزار607کام جاری ہ:روہت کنسل

سرینگر؍17،ستمبر ؍محکمہ پی ڈی ڈی وانفار میشن کے پرنسپل سیکر یٹری اور انتظامیہ کے تر جمان ،روہت کنسل نے ’بیک ٹو ولیج مرحلہ سوم ‘ نے دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے عوام اور اور انتظامیہ کا مشترکہ منصوبہ قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بیک ٹو ولیج کے دو مرحلے مکمل کر لئے گئے ۔کشمیر نیوز سروس کیساتھ ایک خصوصی گفتگو کے دوران محکمہ انفار میشن کے پرنسپل سیکر یٹری اور انتظامیہ کے تر جمان ،روہت کنسل نے کہا ’بیک ٹو ولیج مرحلہ سوم یہ ایک ایکشن پیکڈ پروگرام ہے‘۔ ان کا کہناتھا ’ اس وقت میں اُن دیہات کو شامل کیا جو پہلے دو مرحلوں کے پرو گرام میں نہیں آئے ‘ ۔ رقہت کنسل نے کہا کہ یہ پروگرام عوام اور انتظامیہ کے درمیان رابطہ پروگرام ہے ۔انہوں نے کہا ’پروگرام شروع ہونے سے اسے ،جن ابھیان یا عوامی مہم کہا جاتا ہے ،جو تین ہفتوں تک جاری رہے گی ‘۔ان کا کہناتھا ’عوامی مہم کئی مسائل ،مطالبات اور مسائل کو اجا گر کر ے گی ۔انہوں نے کہا کہ عوامی تعائون کیساتھ گزشتہ مرحلوں کی طرح بیک ٹو ولیج پروگرام مرحلہ سوم کو کامیابی سے ہم کنار کیا جائیگا ۔انہوں نے کہا ’جن ابھیان کو تین حصوں میں لاگو کیا گیا ہے ۔حصے میںہر بدھ کو یومیہ بلاک ہر بلاک سطح میں منعقد ہوگا ،جس میں سبھی بلاک افسران شامل ہوں گے اور لوگوں کی شکایات سنیں گے ۔انہوں نے کہا ’ہماری پہلی کوشش یہی رہے گی کہ عوامی شکایات کو موقعے پر ہی ازالہ کیا جائیگا اور مستحق افراد میں اسناد تقسیم کی جائیں گی‘۔روہت کنسل نے کہا کہ دوسرے حصے میں بدھ اور اتوار کو چھوڑ کر ہر روز ضلع ترقیاتی کمشنر اور ایس پیز صبح ساڑھے10بجے سے لیکر صبح ساڑھے11بجے تک عوامی شکایات سنیں گے اور یہ افسران اپنے ہیڈ کواٹروں پر دستیاب رہیں گے،تاکہ عوامی شکایات اور مسائل کا ازالہ ہو ۔تیسرے مرحلے میں منگلوار اور جمعرات کو صو بائی کمشنر اور آئی جیز صبح ساڑھے10بجے سے ساڑھے11بجے تک عوامی شکایات سنیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں روہت کنسل نے کہا ’ ایسا نہیں ہے کہ پہلے دو پروگراموں کے دوران جو عوامی مطالبات سامنے آئے ،اُنہیں پورا نہیں کیا گیا،4ہزار129کاموں کو ہاتھ میں لیا گیا اور مکمل کرلیا گیا جبکہ ایک ہزار607کام جاری ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ ان کاموں پر165کروڑ روپے لاگت آئی ۔ ان کا کہناتھا ’یہ صحیح نہیں ہوگا کام نہیں ہوئے بلکہ کام کئے گئے ‘۔انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ’ہاں ،ایسا ضرور ہوا ہوگا کہ ایک گائوں میں لوگوں نے10مطالبات سامنے رکھیں ہوں گے جن میں سے صرف دو کو ہی پورا کیا گیا ہوگا ،ہمارے محدود وسائل ہیں ‘۔انہوں نے کہا کہ ہم افسران کو واضح ہدایت دی ہے کہ وہ کم سے کم ایک کام مکمل ہونا چاہئے اس سے قبل بیک ٹو لیج مرحلہ سوم شروع ہوجائے اور کم سے کم ایک کام شروع کیا جائے ۔ان کا کہناتھا کہ ایک کام مکمل کیا جائیگا اور ہر پنچایت میں ایک کام ہاتھ میں لیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ میں لیفٹیننٹ گور نر منوج سنہا کے ہمراہ کھنموہ میں موجود تھا ،وہاں لوگوں کا جوش دیکھنے کو مل رہا تھا ۔انہوں نے کہا ’عوامی رابطہ مہم میں ایک بہترین عمل یہ ہے کہ افسران لوگوں کی دہلیز پر پہنچ رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں