61

بھارت فوجیوں کے نام پر جزائر کا نام رکھنے والا پہلا ملک / امیت شاہ

سرینگر /23جنوری / بھارت فوجیوں کے نام پر جزائر کا نام رکھنے والا پہلا ملک ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ یہ ہندوستانی فوج کے تینوں شاخوں کیلئے ایک اہم دن ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان پہلا ملک ہے جس نے ایسا کیا ہے کیونکہ دنیا کے کسی بھی ملک نے ملک کے لئے لڑنے والے بہادر سپاہیوں کے نام پر کسی جزیرے کا نام نہیں رکھا تھا۔سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے سبھاش چندر بوس کی 126 ویں یوم پیدائش کے موقع پر پیر کو انڈمان اور نکوبار کے 21 بڑے جزیروں کا نام پرم ویر چکر جیتنے والوں کے نام پر رکھا جس پر تبصرہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ ہندوستان پہلا ملک ہے جس نے ایسا کیا ہے کیونکہ دنیا کے کسی بھی ملک نے ملک کے لئے لڑنے والے بہادر سپاہیوں کے نام پر کسی جزیرے کا نام نہیں رکھا تھا۔امیت شاہ نے کہا کہ یہ ہندوستانی فوج کے تینوں شاخوں کیلئے ایک اہم دن ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا ان جزائر کا نام فوجیوں کے نام پر رکھنے کا فیصلہ ملک کو آزادی کی یادوں سے جوڑنے کا کام تھا۔امیت شاہ نے کہا کہ 1857 کی پہلی جنگ آزادی کے بعد ہزاروں آزادی پسندوں کو پورٹ بلیئر کی سیلولر جیل میں رکھا گیا اور ان پر تشدد کیا گیا۔امیت شاہ نے بتایا کہ جب نیتا جی نے آزاد ہند فوج بنا کر ملک کو آزاد کرانے کی کوشش شروع کی تو یہ حصہ سب سے پہلے آزاد ہوا۔انہوں نے کہا کہ یہاں پہلی بار نیتا جی نے ترنگا لہرایا تھا اور وزیر اعظم نے یہاں کے 21 جزیروں کا نام ان لوگوں کے نام پر رکھا جنہوں نے ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کیں، جن کا کام ہندوستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔شاہ نے مزید کہا کہ سبھاش چندر بوس کو بھولنے کی بہت کوششیں کی گئیں، لیکن جو لوگ بہادر ہیں وہ اپنی یاد کے لیے کسی پر انحصار نہیں کرتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں