عیدالفطر کے موقعے پر جیلوں میں نظر بندکشمیریوں کو رہا کیا جائے 52

امیرا کدل گرینیڈ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت// عمر عبداللہ

کوئی مذہب بے گناہوں کے قتلِ ناحق کی اجازت نہیں دیتا //فاروق
سری نگر، 7مارچ //جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے امیرال کدل میں ہوئے گرینیڈ دھماکے میں معصوم لوگوں کے جاں بحق ہونے اور دو درجن کے قریب افراد کے زخمی ہونے پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔انہوں نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے گھناونے واقعات کی جس قدر مذمت اور ملامت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ کوئی مذہب معصوم اور بے گناہوں کے قتلِ ناحق کی اجازت نہیں دیتا ہے ۔ انہوں نے واقعہ میں جان بحق ہوئے نوہٹہ کے شہری محمد اسلم مخدومی اور صورہ کی معصوم دوشیزہ رافع نذیر کے اہل خانہ اور لواحقین کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کے سوگوران کو یہ صبر جمیل عطا کرے اور یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔دونوں لیڈران نے حکومت پر زور دیا کہ واقعہ میں زخمی ہوئے افراد کو بہتر سے بہتر علاج و معالجہ فراہم کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں