مصرا فاؤنڈیشن اور لل دید اسپتال کے اشتراک سے خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد 83

مصرا فاؤنڈیشن اور لل دید اسپتال کے اشتراک سے خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد

بڑی تعداد میں رضاکاروں نے خون کا عطیہ پیش کیا
پلوامہ/ تنہا ایاز/ ایل ڈی ہسپتال سرینگر اور مصرا بکتو فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک سے کشمیر ہارورڈ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ میں عطیہ خون کا ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ رضا کاروں کی ایک بڑی تعداد نے اس کیمپ میں خون کا عطیہ پیش کیا۔اس موقع پر مصرا بکتو فاؤنڈیشن کے سیکرٹری راہی ریاض نے کہا کہ خون انسان کے پاس قیمتی سرمایہ ہوتا ہے جو کسی دوسرے انسان کی زندگی بچانے کیلئے عطیہ کے طور پر پیش کیا جاسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق کشمیر ہارورڈ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹمیں مصرا بکتو فاؤنڈیشن اور لل دید ہسپتال سرینگر کے اشتراک سے خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔بڑی تعداد میں رضاکاروں نے خون کا عطیہ پیش کیا۔تقریب میں مصرا بکتو فاؤنڈیشن کے سیکرٹری راہی ریاض، کشمیر ہارورڈ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے چیرمین طارق برق اور محترمہ صدف کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔اس موقع پر ڈی ایف او تنویر احمد نے سید وسیم بلخی،سید منیف احمد اور سکول کے پرنسپل کے موجودگی میں سکول کے ارد گرد کئی پودے لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز بھی کیا۔تقریب کے دوران مصرا بکتو فاؤنڈیشن نے ضرورت مندوں میں سلائی کی مشینیں بھی تقسیم کیں۔ اس موقع پر مولوی امین صاحب نے ماں کی عظمت پر روشنی ڈالی۔نمائندے کے مطابق 40 سے زیادہ رضا کاروں نے خون کا عطیہ پیش کیا۔تقریب کے آخر پر رضا کاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے اُنہیں سند افتخار سے نوازا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں