لڑکیوں کو مساوی مواقع اور احترام فراہم کروانا اس دن کو منانے کا اہم مقصد/ سبزار احمد
ندائے کشمیر/ماجد چوہدری
پونچھ// مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں نیشنل ڈویلپمنٹ یوتھ کلب کی جانب سے کلب کے بانی، نگراں و کوآرڈینیٹر سبزار احمد و چیئرپرسن نصرت بیگم کی جانب سے کلب کے دفتر میں لڑکیوں کے قومی دن منانے کی غرض سے ایک جامع تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لڑکیوں نے شمولیت اختیار کر مقررین جن میں سبزار احمد، نصرت بیگم نے لڑکیوں کے عالمی دن کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی اور انکے حقوق و فرائض کے متعلق انہیں بیدار کیا ۔
بعد ازاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے چیئرپرسن نیشنل ڈویلپمنٹ یوتھ کلب نصرت بیگم و کلب کے بانی و نگراں و کوآرڈینیٹر سبزار احمد نے بتایا کہ لڑکیوں کا قومی دن ہر سال 24 جنوری کو ہندوستانی معاشرے میں لڑکیوں کو درپیش چیلنجوں پر روشنی ڈالنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ یہ دن لڑکیوں کی عدم مساوات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور غذائیت میں مساوی مواقع کی وکالت کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
بچیوں کے قومی دن کے ذریعے حکومت کا مقصد ہر لڑکی کے لیے برابری اور وقار کے اصولوں پر زور دینا ہے۔ یہ سالانہ تقریب لڑکیوں کو مساوی مواقع اور احترام فراہم کرنے، ان کی تعلیم کی حوصلہ افزائی اور مجموعی بہبود کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔