پونچھ میں کھیل کے قومی دن کے موقع پر تائیکوانڈو ٹرائل میچ کا انعقاد ضلع بھر سے کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے حصہ لیا، کئی کھلاڑی فائنل کے لئے سلیکٹ پونچھ/ندائے کشمیر/ماجد چوہدری مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں ملک کی طرح کھیل کا قومی دن منایا جبکہ اس موقع پر تائکوانڈو کوچ راجندر سنگھ نے انٹر زون تائکوانڈو مقابلوں میں فاتحین کے لیے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلوں میں شرکت کے لیے ایک ٹرائل میچ کا انعقاد کیا جس میں کثیر تعداد میں پونچھ کے دور دراز علاقوں و اسکولوں سے کھلاڑیوں نے شرکت کر تائکوانڈو کے میدان میں اپنے جوہر دکھائے جس میں دو دو کھلاڑیوں کے درمیان مقابلے کروائے گئے اور مقابلوں میں فاتحین کو منتخب کیا جو کٹھوعہ میں انٹر ڈسٹرکٹ لیول کے مقابلوں میں شرکت کر اپنے جوہر دکھائیں گے اور انٹر ڈسٹرکٹ لیول کے فاتحین ڈویژنل لیول و یو ٹی لیول و بعد ازاں قومی لیول پر پونچھ کا نام تائکوانڈو کی فیلڈ میں روشن کریں گے۔ اس ضمن میں کھلاڑیوں سے جب ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے بات کی تو انہوں نے اس ٹرائل میچ کو انکے کیریئر کے لئے بہترین موقع قرار دیا۔ کوچ راجندر سنگھ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ مقابلے محکمہ کھیل جموں کشمیر کی ہدایت پر کروائے جارہے ہیں جس کے لیے وہ کھیل سکریٹری نضحت گُل کا شکریہ ادا کیا ۔ 0

پونچھ میں کھیل کے قومی دن کے موقع پر تائیکوانڈو ٹرائل میچ کا انعقاد

ضلع بھر سے کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے حصہ لیا، کئی کھلاڑی فائنل کے لئے سلیکٹ

پونچھ/ندائے کشمیر/ماجد چوہدری

مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں ملک کی طرح کھیل کا قومی دن منایا جبکہ اس موقع پر تائکوانڈو کوچ راجندر سنگھ نے انٹر زون تائکوانڈو مقابلوں میں فاتحین کے لیے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلوں میں شرکت کے لیے ایک ٹرائل میچ کا انعقاد کیا جس میں کثیر تعداد میں پونچھ کے دور دراز علاقوں و اسکولوں سے کھلاڑیوں نے شرکت کر تائکوانڈو کے میدان میں اپنے جوہر دکھائے جس میں دو دو کھلاڑیوں کے درمیان مقابلے کروائے گئے اور مقابلوں میں فاتحین کو منتخب کیا جو کٹھوعہ میں انٹر ڈسٹرکٹ لیول کے مقابلوں میں شرکت کر اپنے جوہر دکھائیں گے اور انٹر ڈسٹرکٹ لیول کے فاتحین ڈویژنل لیول و یو ٹی لیول و بعد ازاں قومی لیول پر پونچھ کا نام تائکوانڈو کی فیلڈ میں روشن کریں گے۔
اس ضمن میں کھلاڑیوں سے جب ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے بات کی تو انہوں نے اس ٹرائل میچ کو انکے کیریئر کے لئے بہترین موقع قرار دیا۔
کوچ راجندر سنگھ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ مقابلے محکمہ کھیل جموں کشمیر کی ہدایت پر کروائے جارہے ہیں جس کے لیے وہ کھیل سکریٹری نضحت گُل کا شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں