ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کے زیر اہتمام نعتیہ مشاعرہ منعقد 0

ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کے زیر اہتمام نعتیہ مشاعرہ منعقد

ضلع بھر کے کئی نامور شعراء کی شرکت

ندائے کشمیر/تنہا ایاز/
پلوامہ/ 21اگست//وادی کشمیر کے معروف صوفی شاعر حضرت سوچھ کرالؒ کا سالانہ عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس حوالے سے پلوامہ کی معروف ادبی تنظیم ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی کی جانب سے سوچھ کرال کے آستان عالیہ پر ایک نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں شعراء نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کی جانب سے ایندر پلوامہ علاقے میں نامور صوفی بزرگ و شاعر حضرت سوچھ کرالؒ کے آستان عالیہ پر ایک نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام کیا گیاجس میں ایک درجن سے زائد شعراء نے شرکت کی ۔تقریب کے ایوان صدارت میں تنہا شہل پوری اور ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی کے صدر شمس سلیم موجود تھے۔ نظامت کے فرائض سوسائٹی کے جرنل سکریٹری غلام محمد دلشاد نے انجام دئے ۔مشاعرے میں جن شعراء نے شرکت کی ان میں محمد اکبر دردباز، شیخ گلزار ،محترمہ رفیقہ جی، محترمہ تاج النسا، غلام محمد جنگل ناری ،عبدل رحمان میر، مسکین، شاکر فاروق، جلال الدین دلنواز ،عبدل احد میر ،ملک ادریس، شاہ اعجاز، نثار منظور، شمس سلیم اور تنہا شہل پوری قابل ذکر ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں