پلوامہ میں یوم آزادی کے موقعے پر نوجوان کرکٹر ثاقب نذیر کو ایوارڈ سے نوازا گیا 0

پلوامہ میں یوم آزادی کے موقعے پر نوجوان کرکٹر ثاقب نذیر کو ایوارڈ سے نوازا گیا

پلوامہ/ندائے کشمیر/ تنہا ایاز/
کرکٹ کھیل میں شاندار کارکردگی دکھانے والے رہمو پلوامہ کے کھلاڑی کو یوم آزادی کے موقعے پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رہمو پلوامہ علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹر ثاقب نذیر کو 15 اگست کی تقریب پر ضلع انتظامیہ پلوامہ نے ایوارڈ سے نوازا۔ واضع رہے کہ حال ہی میں ثاقب نذیر نے پلوامہ میں ایک کرکٹ میچ میں طوفانی بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 22 گیندوں پر تیزترین سنچری بنائی جس پر کھیل شائقین نے انہیں خوب داد دی۔ضلع انتظامیہ پلوامہ نے مذکورہ کرکٹ کھلاڑی کو یوم آزادی کی تقریب پر حوصلہ افزائی کی۔ کرکٹر ثاقب نذیر نے یہ ایوارڈ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم اور ڈی ڈی سی چیرمین سید عبدالباری اندرابی کے ہاتھوں حاصل کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف اور ضلع سپورٹس افسر جگدیش راج سرما کے علاوہ دیگر کئی افسران موجود تھے۔ ادھر رومہ ریشی کرکٹ کلب کے منتظمین نے نوجوان کرکٹر ثاقب نذیر کو ایوارڈ حاصل کرنے مبارک باد دی۔ یاد رہے کہ ثاقب نذیر رومہ ریشی کرکٹ کلب رہمو ٹیم سے وابستہ ہے اور حال ہی ان کو پلوامہ جم خانہ ٹیم کا کپتان بھی مقرر کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں