آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، پہلی تینوں پوزیشنز پر آسٹریلوی بیٹرز کا راج 0

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، پہلی تینوں پوزیشنز پر آسٹریلوی بیٹرز کا راج

نئی دہلی16جون: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بیٹرز کی رینکنگ میں پہلی تینوں پوزیشنز پر آسٹریلوی کھلاڑی موجود ہیں۔ٹیسٹ بیٹرز رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آسٹریلیا کے مارنس لبھوشین موجود ہیں جبکہ ان کے ساتھی سٹیو سمتھ ترقی کر کے دوسری نمبر پر آگئے ہیں۔اسی طرح آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں ’پلیئر آف دی میچ‘ ٹریوس ہیڈ بھی تین درجے ترقی کر کے تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔بولرز کی فہرست میں انڈین سپنر رویچندرن اشون پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن براجمان ہیں۔اگر آل راؤنڈرز کی رینکنگ کو دیکھا جائے تو وہاں انڈیا کے رویندرا جڈیجہ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ اُن کے ہم وطن رویچندرن اشون کی دوسری پوزیشن ہے۔اس نئی رینکنگ کے حوالے سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ کرکٹ کی تاریخ میں 39 برس بعد پہلی مرتبہ بیٹرز کی رینکنگ کی پہلی تین پوزیشن پر ایک ہی ٹیم کے کھلاڑی موجود ہیں۔اس سے قبل دسمبر 1984 میں ویسٹ انڈیز کے بیٹرز گورڈن گرینیج، کلائیو لائڈ اور لیری گومز بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر رہ چکے ہیں۔

ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر نیوزی لینڈ کے بیٹر کین ولیمسن موجود ہیں جبکہ پانچویں نمبر پر پاکستان کے کپتان بابر اعظم موجود ہیں۔بیٹرز کی رینکنگ میں انگلش بیٹر جو روٹ چھٹے نمبر پر ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مِچل کا ساتواں نمبر ہے۔آٹھویں نمبر پر سری لنکا کے دِیمُتھ کرونارتنے موجود ہیں جبکہ نواں نمبر آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ اور 10 واں نمبر انڈین وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کا ہے۔ٹیسٹ بورلرز کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز موجود ہیں اور چوتھا نمبر جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر کاگیسو رباڈا کا ہے۔اسی طرح پانچویں نمبر پر پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی موجود ہیں جبکہ چھٹے نمبر پر انگلش فاسٹ بولر اولی رابنسن براجمان ہیں۔آسٹریلوی آف سپنر نیتھن لائن ساتویں، انڈین فاسٹ بولر جسپریت بمراہ آٹھویں، رویندرا جڈیجہ نویں اور انگلش بولر سٹورٹ براڈ دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر مائیکل بریسویل انجری کے باعث ایک روزہ عالمی کپ سے باہر

کیاعالمی کپ سے ایک روزہ پہلے ہندوستان کا پاکستان سے تین بار مقابلہ ہو سکتا ہے

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کل ہو گا

آل راؤنڈرز کی فہرست میں رویندرا جڈیجہ پہلے، رویچندرن اشون دوسرے اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا تیسرا نمبر ہے۔اس رینکنگ میں چوتھا نمبر انڈیا کے اکشر پٹیل کا ہے جبکہ پانچویں نمبر پر انگلیںڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس موجود ہیں۔ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر چھٹے نمبر پر ہیں جبکہ ساتواں نمبر بھی ویسٹ انڈیز ہی کے کائل میئرز کا ہے۔اسی طرح فہرست میں آسٹریلیا کے مِچل سٹارک آٹھویں، جو رُوٹ نویں اور پیٹ کمنز دسویں نمبر پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں