پونچھ ہاڑی بڈھا کی حجام برادری کے شخص کے ساتھ آرمی کی جانب سے زبردست پٹائی کرنے کا الزام۔ 0

پونچھ ہاڑی بڈھا کی حجام برادری کے شخص کے ساتھ آرمی کی جانب سے زبردست پٹائی کرنے کا الزام۔

عوام سراپا احتجاج، ڈپٹی کمشنر پونچھ کو سنائی روداد، انصاف کا کیا مطالبہ۔

ماجد چوہدری/ندائے کشمیر

پونچھ/۱۵ جون ۲۰۲۳/پونچھ// مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے دور دراز گاؤں ہاڑی بڈھا کی عوام نے پونچھ شہرِ خاص میں ایک شخص کو چارپائی پر رکھکر سڑک کو کچھ دیر کے لیے بند کر زبردست احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پونچھ سے انصاف کا مطالبہ کیا۔
گاؤں کے سابقہ سرپنچ الحاج عبدالرزاق خاکی و سرپنچ نہڑیاں محمد رشید نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نثار احمد ولد غلام محمد جو کہ ایک پنچ ہے اور گاؤں کا راشن فراہم کرنے والا ڈیلر بھی ہے جسے ہر بار عوام بلا مقابلہ پنچ منتخب کرتی ہے اور حال میں وہ پونچھ شہرِ خاص کے اعلیٰ پیر محلہ میں عارضی رہائش رکھتا ہے کو گزشتہ روز صبح 7:30 بجے انڈین آرمی کے 39 آر آر نے اسکی عارضی رہائش گاہ اعلی پیر سے اچانک اٹھا لیا جس کے بعد انکے کنبہ کے لوگوں نے ان سے رابطہ کر نثار کو آرمی کی جانب سے گھر سے اٹھانے کی اطلاع دی تو انہوں نے معلوم کیا کہ وہ فوج کی حراست میں ہے جس سے انہوں نے ملاقات کی کوشش کی لیکن وہاں موجود افسران نے مذکورہ سابقہ سرپنچ کو دور سے دکھایا لیکن ملاقات نہیں کرنے دی اور کہا کہ کسی مسئلے کی تحقیقات کرنی ہے اسکے بعد واپس بھیج دیں گے لیکن جب وہ گھر چھوڑا گیا تو اسکی اتنی بری حالت تھی کہ ایک عام شخص بھی دیکھ کر رو پڑے۔

ٕ

انہوں نے احتجاج کے بعد ڈپٹی کمشنر پونچھ سے ملاقات کی جس پر انہوں نے تین مطالبات پیش کیے جن میں اسکو مارنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے، جس شخص نے اسکو بلا وجہ پھنسایا اسکو سامنے لاکر تحقیقات کرنے اور فوج کے کمانڈر سے ڈپٹی کمشنر پونچھ کی سرپرستی میں بات چیت کر معاملے کی تحقیقات کرنے کے مطالبات رکھے جس پر ڈپٹی کمشنر پونچھ نے سب سے قبل اس شخص کو علاج و معالجہ کے لیے بھیجا اور بعد ازاں ان سے بات کر انہیں اس معاملے کی سنجیدگی سے جانچ کر کاروائی کی یقین دہانی کرائی اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ امن و امان کو قائم رکھیں ، انکے ساتھ انصاف کا معاملہ ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں