105

کولگام میں وزیر اعلیٰ کی ہدایات اور یقین دہانیاں

کولگام// صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے آج ڈاک بنگلہ کولگام میں وزیر اعلیٰ کی طرف سے دی گئیں ہدایات اور فیصلوں کی عمل آوری کاجائزہ لینے کیلئے آفیسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام طلعت پرویز نے وزیر اعلیٰ کی ہدایات کی عمل آوری کے سلسلے میںایکشن ٹیکن رپورٹ کے بارے میں جانکاری دی۔صوبائی کمشنر کو بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ کی طرف سے 25نومبر2017ء کو عوامی دربار کے دوران دی گئیں355ہدایات میں سے اب تک 68ہدایات پر عملدر آمد کیا گیا ہے جب کہ دیگر فیصلے تکمیل کے مختلف مراحل میںہیں۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ تعمیرات عامہ شعبے کی طرف سے سید صالح زیارت شریف سکھڈ تک سڑک کی تعمیر کا کام مکمل کیا گیا ہے جس پر 26.60لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے۔میٹنگ میںدیگر کاموں اور پروجیکٹوں کی پیش رفت کے بار ے میں بھی جانکاری دی گئی ۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ محکمہ دیہی ترقی کولگام کے تحت پانچ ہدایات پر عملدر آمد کیا گیا ہے۔جے کے پی سی سی کے آفیسران نے بتایا کہ محکمہ کی دو یقین دہانیوں میںسے ایک پر عملدر آمد کیا گیا اور اشموجی کیلم گنڈ پُل کا کام مکمل کیا گیاہے۔میٹنگ میں ترقیاتی کمشنر کولگام ،کالجوں کے پرنسپلوں اورمختلف محکموں کے آفیسران نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں