96

بندوق اٹھانے والے ہر افراد کو اس کے انجام تک پہنچایا جائے گا / لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے

سرینگر/25اکتوبر/بندوق اٹھانے والے ہر افراد کو اس کے انجام تک پہنچایا جائے گا کی بات کرتے ہوئے فوج کے 15کور کارپس کمانڈر لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ سرحدوں پر حالات قابو میںہے اور حالیہ ہی میںکچھ در اندازی کے واقعات کو چھو ڑ کرسب کچھ قابو میںہے ۔ا نہوں نے کہا میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کی سرحدوں پر کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیںہونے دیا جائے گا او ر جو بھی کوشش ہوگی اس کو بھر وقت ناکام بنایا جائے گا ۔ سی این آئی کے مطابق سر ینگر میں ایک تقریب کے حاشیہ پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر صورتحال بالکل قابو میںہے اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد کافی حد تک امن قائم ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس میںکوئی شک نہیںہے کہ کچھ ایک دراندازی کے واقعات پیش آئیں ہے تاہم ان کو بھی ناکام بنایا گیا ہے اور اس میں فوج کو بھی کافی نقصان اٹھاناپڑا تاہم انہوں نے کہا کہ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ کسی بھی صورتحال کو لائن آف کنٹرول پر ناکام بنانے کیلئے فوج چوکس ہے اور سرحد کے اُس پار سے ہونے والی کوششیں اب کامیاب نہیںہوگی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جو بھی شخص اب بندوق اٹھا یا گیا اس کوخمیاز ہ اٹھانا ہوگا کیونکہ بندوق صرف ان ہاتھوں میںہونے چاہے جو جموں کشمیر اور ملک کی دیگر ریاستوں میں حفاظت پر معمور ہے تاہم ان کو چھوڑ کر جس کسی کے ہاتھ میںبندوق کو دیکھا جائے گا اس کو بخشا نہیںجائے گا ۔ ڈی پی پانڈے نے کہا کہ فوج جموں کشمیر خاص طور پر وادی میں جنگجوئوں کے خلاف آپریشن جاری رکھی ہوئی اور زمینی سطح پر اس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں تاہم آخری جنگجو کے خاتمہ تک وادی کشمیر میں جنگجو مخالف آپریشن جاری رہے گئیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوج کیلئے ممکن نہیںہے کہ لائن آف کنٹرول کے ہر حصے میں سیکورٹی رکھ کر وہاں نظر رکھ دی جائے تاہم فوج کی کوشش یہ رہی گئی کہ جہاں کہیں بھی انہیں دراندازی کی اطلاعات موصول ہوتی ہے وہاں آپریشن عمل میںلاکر ان کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ میں پونچھ میںدراندازی کی کوشش کے دوران کچھ جنگجو اس پار داخل ہونے میںکامیاب ہو گیا ہے اور ان کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے کارروائیاں جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں